bbc.co.uk navigation

کراچی کے ساحل پر 40 فٹ لمبی مچھلی

آخری وقت اشاعت:  بدھ 8 فروری 2012 ,‭ 08:02 GMT 13:02 PST
  • پاکستانی مچھیرے کے جال میں پھنسنے والی دیو ہیکل مچھلی کو کراچی کے فش ہاربر پر عوامی نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے
  • اس مچھلی کو کراچی شہر سے پچاس کلومیٹر دور گھوڑا باری پوائنٹ سے پکڑا جو بعد میں مر گئی۔
  • چھ گھنٹوں کی مشقت کے بعد دو کرینوں کی مدد سے اس مچھلی کو سمندر سے باہر نکالا گیا
  • ہوڑا جیٹی پر مچھلی دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی، اس ہجوم میں اس وقت مزید اضافہ ہوا جب نیوز چینلز نے اس کی لائیو کوریج شروع کر دی۔
  • یہ مچھلی چالیس فٹ لمبی اور تقریبا چار ہزار کلو گرام وزنی ہے اور مقامی زبان میں اسے اندھی ماگر بھی کہا جاتا ہے۔
  • اس مچھلی کو بعدازاں نیلام کر دیا گیا اور مقامی نیوز چینلز کا کہنا ہے کہ اسے پونے دو لاکھ روپے میں فروخت کیا گیا ہے

ملٹی میڈیا

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔