bbc.co.uk navigation

یو پی انتخابات: فیض آباد ایودھیا پر نظر

آخری وقت اشاعت:  منگل 7 فروری 2012 ,‭ 13:35 GMT 18:35 PST
  • پرینکا گاندھی
    بھارت کی ریاست اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بدھ کو ووٹ ڈالے جا‎ئیں گے۔ سیاسی جماعتوں نے ریاست میں زبردست انتخابی مہم چلائی ہے۔
  • بی ایس پی کی ریلی
    یوپی کی وزیر اعلیٰ مایاوتی کی جماعت بی ایس پی کو اس بار روایتی حریف ملائم سنگھ یادو کی جماعت کی طرف سے زبردست چیلنج کا سامنا ہے۔
  • فیض آباد، چوک بازار
    ایودھیا- فیض آباد کے جڑواں شہر میں بھی اس مرحلے میں ووٹنگ ہوگی۔ لکھنؤ سے پہلے فیض آباد ہی ریاست کا دارلحکومت ہوا کرتا تھا۔
  • گلاب باڑی
    گلاب باڑی جیسی خوبصورت عمارتوں سے فیض آباد کی پرانی شان و شوکت کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔
  • ریلوے سٹیشن، فیض آباد
    ایودھیاکی مذہبی حیثیت اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہونے کے سبب یہاں لاکھوں لوگ آتے ہیں۔ لیکن یہ ریلوے سٹیشن یہاں کی بدانتظامی اور بدحالی کا نمونہ ہے۔
  • پوجہ کے سامان کی دکان
    ایودھیا کے بازار ہمیشہ پوجا اور دیگر رنگ برنگے ساز و سامان سے بھرے ہوتے ہیں۔
  • گھاٹ، ایودھیا
    ایودھیا کا گھاٹ دریائے گھاگھرا (سریو) کے کنارے بنا ہوا ہے۔
  • کنک بھون
    اس مندر کے بارے میں یہ روایت منسوب ہے کہ بگھوان رام جب سیتا جی کو بیاہ کر یہاں لائے تو ان کے والد راجہ دشرتھ نے اسے سیتا دیوی کو منہ دکھائی میں دیا تھا۔
  • راجہ دشرتھ کا محل
    یہ محل بھگوان رام کے والد راجہ دشرتھ سے منسوب ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں زائرین آتے ہیں۔
  • رام مندر کا خاکہ
    یہ رام مندر کا خاکہ ہے۔ یہ منہدم بابری مسجد کے متنازع مقام سے ذرا دوری پر ایک کاریہ شالہ میں رکہ ہو اہے۔
  • رام مندر کے ستون اور درو دیوار
    اس کاریہ شالا میں مجوزہ مندر کے ستون اور درو دیوار پوری طرح تیار حالت میں رکھے ہوئے ہیں۔
  • سادھو اور روحانیت
    یہاں ہزاروں سادھو رہتے ہیں جو عبادت اور روحانیت میں مشغول رہتے ہیں۔ بہت سے ایسے ہیں جو یہاں سے کبھی کہیں اور نہیں گئے۔
  • سیکیوریٹی
    ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کے بعد خاصی سکیورٹی رہتی ہے۔ بابری مسجد کی اطراف کی زمین کو حکومت نے حاصل کر لیا ہے اور مسجد کے مقام پر نصب کیے گئے اور سینکڑوں اہلکار اس عارضی مندر کی حفاظت پر تعینات ہیں۔

ملٹی میڈیا

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔