امریکہ میں آئس سکیٹنگ چیمپئن شپ

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 27 جنوری 2012 ,‭ 05:20 GMT 10:20 PST
  • امریکی ریاست کیلی فورنیا کے تیسرے بڑے شہر سین ہوزے میں یو ایس فیگر آئس سکیٹنگ چیمپئن شپ جاری ہے۔
  • یو ایس فیگر آئس سکیٹنگ چیمپئن شپ میں میری بیتھی مارلے اور روکنے بروبیکر اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس چیمپئن شپ میں ڈبلز کے علاوہ سنگلز کے مقابلے بھی ہو رہے ہیں۔
  • امریکی شہر سین ہوزے میں یو ایس فیگر آئس سکیٹنگ چیمپئن شپ میں ٹِفینی وائزے اور ڈان بالڈوِن شائقین کو اپنے فن سے محظوظ کر رہے ہیں۔
  • سین ہوزے میں یو ایس فیگر آئس سکیٹنگ چیمپئن شپ میں جان کفلِن کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے کائڈی ڈینی فرش پر گِر پڑیں۔
  • یو ایس فیگر آئس سکیٹنگ چیمپئن شپ میں ٹِفینی وائزے اور ڈان بالڈوِن کا ایک خوبصورت انداز۔
  • یو ایس فیگر آئس سکیٹنگ چیمپئن شپ کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشلے کین اپنے ساتھی کا ہاتھ پکڑے آئس رِنگ میں سکیٹنگ کر رہی ہیں۔
  • امریکی شہر سین ہوزے میں یو ایس فیگر آئس سکیٹنگ چیمپئن شپ میں سائمن شناپیئر کے ساتھ سکیٹنگ کرتے ہوئے ماریسا کاستیلی ہوا میں گھوم گئیں۔
  • کچھ جوڑوں نے جہاں ہوا میں گھوم کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا وہیں پیٹر باوئیر اور ریٹا فہر آئس رنگ کے فرش پر گھوم کر شائقین کو اپنے فن سے محظوظ کر رہے ہیں۔
  • کریچن ڈولان کا اپنے ساتھی اینڈریو سپیرآف جو تصویر میں نظر نہیں آ رہے ہیں، کے ساتھ ایک خوبصورت انداز۔
  • جون کوگلین اور کیڈی ڈینی آئس رنگ میں موسیقی کی دھن پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔
  • سین ہوزے میں بائیس جنوری سے شروع ہونے والے یہ مقابلے انتیس جنوری تک جاری رہیں گے۔

ملٹی میڈیا

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔