bbc.co.uk navigation

لندن اولمپکس کے سٹیڈیم

آخری وقت اشاعت:  پير 16 جنوری 2012 ,‭ 14:22 GMT 19:22 PST
  • مشرقی لندن کے علاقے سٹریٹفورڈ سے گزرنے والے اولمپک پارک کے اسٹیڈیم کو صاف طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس اسٹیڈیم میں عارضی نشستیں لگائی گئی ہیں جو کھیلوں کے انعقاد کے بعد ہٹا لی جائیں گی۔
  • عراقی ماہر تعمیرات ظاہا حدید نے تیراکی اور پانی میں ہونے والے دیگر مقابلوں کے لیے اس سٹیڈیم کا نقشہ بنایا ہے۔
  • فوم کے گدے کی طرح نظر آنے والا یہ اسٹیڈیم پی وی اور سٹیل فریم سے بنایا گیا ہے۔ یہ ایک عارضی ڈھانچہ ہے جو اولمپکس کھیلوں کے بعد توڑ دیا جائے گا۔
  • اولمپک کے پارک میں سب سے پہلے تیار کیا جانے والے ویلوڈروم جہاں سائیکل دوڑ کے مقابلے ہوں گے۔ اس میں سربیا سے حاصل کی گئی لکڑی استعمال کی گئی ہے۔
  • اولمپکس پارک میں یہ اسٹیڈیم ہاکی کے مقابلوں کے لیے بنایا گیا ہے اس کے گرد اونچی اونچی دیواریں نہیں ہیں اور یہاں سے پارک کے ارگرد اور لندن شہر کی عمارتوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
  • یہ ہینڈ بال کے مقابلوں کے لیے بنایا گیا سٹیڈیم ہے۔ اس میں شوخ رنگوں کی نشستیں لگائی گئی ہیں۔ اس کے بیرونی حصہ میں دوبارہ استعمال کیا جانے والا تانبا لگایا گیا ہے۔
  • کھیلوں کے بہت سے مقابلے اولمپک پارک کے باہر دوسری جگہوں اور میدانوں میں منعقد کیے جائیں گے۔ ان میں لندن کا مشہور ہائیڈ پارک بھی شامل ہے جہاں ٹرائتھلون کا مقابلہ ہو گا جب کہ اس کا تیراکی کا حصہ سرپینٹائیں میں ہو گا۔
  • ملکہ کے ہارس گارڈز کے وائٹ ہال میں پریڈ گراونڈ پر بیچ بالی بال کے مقابلے ہوں گے۔ منتظمیں کا خیال ہے کہ لندن شہر میں مختلف جگہوں پر عارضی میدان بنانے سے لندن کی تشہیر میں بھی مدد ملے گی۔
  • تیر اندازی کے مقابلے لارڈز کے تاریخی میدان میں کرائے جائیں گے۔ اس کو اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو کرکٹ پچ پر نہ جانا پڑے۔
  • جنوبی مشرقی لندن کے ورلڈ ہیریٹج سائٹ گرینج پارک میں شہ سواری کے مقابلے ہوں گے۔اس دوڑ میں شہ سوار سترہویں صدی میں بنائِ گئے ملکہ کے محل کے سامنے سے بھی گزریں گے۔
  • لندن میں ولوچ کی بندرگاہ کی ایک طویل فوجی تاریخ رہی ہے۔ اولمپک اور پیرا اولمپک میں نشانہ بازی اور پیرا اولمپک کے تیراندازی کے مقابلے یہیں ہوں گے۔
  • شہر کے دوسرے حصے میں واقعہ ہینری ہشتپم کے محل پر اولمپک سائکلنگ ٹرائل کا آغاز اور اختتام ہوگا۔
  • لندن کے مشہور ومبلڈن کے سٹیڈیم میں ٹینس کے مقابلے اٹھائیس جولائی سے پانچ اگست تک یہیں ہوں گے۔
  • لندن کے وہ اسٹیڈیم جہاں دیگر کئی کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے۔
  • لندن شہر سے باہر ایٹن کی ڈورنی جھیل میں کشی رانی کے مقابلے ہوں گے۔
  • دنیا کے بہتریں سائیکل سوار ایسکس میں اس غیر ہموار علاقے میں مدمقابل ہوں گے۔
  • ہرٹفورڈ شائر میں لی ویلی وائٹ واٹرسینٹر جسے اولمپکس مقابلوں کے لیے دسمبر دو ہزار دس میں مکمل کیا گیا۔
  • ڈورسیٹ میں پورٹلینڈ اور ویمتھ میں جہاں سیلنگ کے مقابلے منعقد ہوں گے۔
  • برطانیہ کے فٹ بال کے مختلف سٹیڈیم جہاں اولمپک کے مختلف مقابلے ہوں گے۔

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔