آخری وقت اشاعت:  جمعـء 9 ستمبر 2011 ,‭ 07:29 GMT 12:29 PST

معذور کھلاڑیوں کےمقابلے کا دن: تصاویر

  • معذور کھلاڑیوں کے درمیان کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلے کا دن لندن کے ٹرایفلگر سکوائر میں منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اگلے برس ستمبر میں منعقد ہونے والے کھیلوں کے ٹکٹوں کی فروخت جمعہ سے شروع ہورہی ہے
  • معذور کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے کھیل سنہ دو ہزار بارہ میں انتیس اگست سے نو ستمبر تک منعقد ہوں گے
  • سنہ دو ہزار بارہ میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں میں ایک سو پچاس ممالک کے چار ہزار دو سو سے زائد کھلاڑی شرکت کریں گے
  • لندن اولمپیکس کے منتظمین نے سنہ دو ہزار پانچ میں لگائی جانے والی بولی میں ان مقابلوں کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا
  • مقابلوں کے دوران ٹرانسپورٹ فار لندن، دی اولمپک پارک لیگسی کمپنی اور برطانیہ کا ثقافتی ڈیپارٹمنٹ کھلاڑیوں کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گا
  • برطانیہ کے وزیرِاعظم ڈیوڈ کیمرون اور لندن کے میئر بورس جانسن نے معذور کھلاڑیوں کے ساتھ ٹینس کھیلا
  • لندن کے میئر بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اگلے برس منعقد ہونے والے معذور افراد کے کھیلوں میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے پوری طرح تیار ہے
  • ان مقابلوں میں معذور کھلاڑیوں کے علاوہ پہلی بار معذور بچے بھی شریک ہوں گے

bbc.co.uk navigation

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔