BBC Urdu

ہیلپ اور عمومی سوالات

ہیلپ اور عمومی سوالات

موضوعات:
اس ویب سائیٹ کو دیکھنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟
جی ایم ٹی کا مطلب کیا ہے؟
ویڈیوز کسیے دیکھی جا سکتی ہیں اور آڈیوز سننے کا طریقہ کیا ہے؟
پورٹیبل ورژن کیا ہے؟
موبائل ورژن کیا ہے؟
ادارتی مسائل کے بارے میں عمومی سوالات
تکنیکی مسائل سے متعلق عمومی سوالات
موضوعات
سِنڈیکیشن (آر ایس ایس اور ATOM فیڈز)
شارٹ ویوز پر ریڈیو سننا
سِنڈیکیشن
فیڈ بیک کے لئیے فارم
پوڈکاسٹ
تلاش یا سرچ
میں آپ کو تصاویر، آڈیوز اور ویڈیوز کیسے بھیجوں؟

اس ویب سائیٹ کو دیکھنے کا بہترین طرقہ کیا ہے؟
یہ ویب سائیٹ 1024 پِکسلز کی چوڑائی کو مد نطر رکھ کر بنائی گئی ہے۔ اگر آپ اس سے کم کی ریزولوشن کی سکرین استعمال کر رہے ہیں، تو آپ کو اس ویب سائیٹ پر موجود تمام اشیاء دیکھنے کے لئیے اُوپر سے نیچے سکرول کرنا پڑے گا۔دوسرا طریقہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ اس ویب سائیٹ کا کم گرافکس والا ورژن (low-graphic version) استعمال کریں۔

اس ویب سائیٹ کے کچھ فیچرز ایسے ہیں جو یہ سوچ کر بنائے گئے ہیں کہ آپ کے کمپیوٹر پر جاوا سکرپٹ کی آپشن آن یا انیببلڈ ہے۔
جاوا سکرپٹ کو انیبلڈ کرنے کے لئیے آپ مندرجہ عمل کر سکتے ہیں:

انٹرنیٹ ایسپلورر فار وِنڈوز (Internet Explorer for Windows) کی صورت میں:
انٹرنیٹ آپشنز میں جا کر ٹولز مینیو میں جائیے، سکیورٹی والے ٹیب پر کلک کیجئیے، انٹرنیٹ زون کو ہائی لائیٹ کیجئیے اور سکیورٹی آپشنز کھولنے کے لئیے کسٹم لیول کے بٹن پر کلک کیجئیے۔ فہرست کے آخر میں سکرپٹنگ کی آپشن پر جائیے اور اسے انیبل کر دیجئیے۔ او کے کا بٹن دبا کر پینلز کو بند کر دیجئیے۔ اب دوبارہ اس صفحہ کو ری لوڈ کیجئیے جو جاوا سکرپٹ سے چلتا ہے۔

انٹر نیٹ ایکسپلورر فار میک (Internet Explorer for Mac):
ایکسپلورر کے مینیو میں جائیں اور پروفؤؤؤ کی آپشن کو تلاچ کیجئیے۔ ونڈو کی بائیں جانب دی ہوئی فہرست میں سے سلیکٹ کانٹینٹ کی آپشن کو سلیکٹ کیجئیے۔ ایکٹِو کانٹینٹ کے سیکشن میں جائیے۔ ایبل سکرپٹنگ کی آپشن کے سامنے کلک کیجئیے۔ اب اس وِنڈو کو بند کر کے ویب سائیٹ کے مذکورہ صفحہ کو ریفریش کیجئیے، اور ویب کانٹینٹ میں موجود جاوا لِنک کو انیبل کیجئیے۔

سفاری (Safari): مینیو میں جا کر پریفرینسِز میں جائیے، سکیورٹی پر کِلک کیجئیے۔ یہاں پر موجود جاوا سکرپٹ کی آپشن کو چیک یا آن کر دی کیجئیے۔

فائر فاکس (Firefox): ٹُولز کے مینیو میں جا کر آپشنز کو سلیکٹ کیجئیے۔ اس کے بعد ویب فیچرز پر کلک کیجئیے، جاوا انیبل کرنے کے بعد اوکے کر دیجئیے۔

اُوپرا (Opera):
ٹولز میں جا کر کوِک پریفرینسز میں جائیے اور اینیبل جاوا سکپرٹ پر کِلک کر دیجئیے۔

ویڈیوز دیکھنے اور آڈیوز سننے کا طریقہ کیا ہے؟
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کی ویڈیوز اور آڈیوز ہماری ویب سائیٹ پر مختلف جگہوں پر موجود ہوتی ہیں، کبھی ویڈیو یا آڈیو کے طور پر اور کبھی مختلف خبروں کے اندر۔ ہمارے آڈیو یا ویڈیو کلپ دیکھنے اور سننے کے لئیے آپ کے پاس کم از کمkbps 56 کا انٹرنیٹ کنکشن ہونا ضروری ہے، تاہم بہترین نتائج تیز رفتار براڈ بینڈ کنکشن کی صورت میں ہی حاصل کئیے جا سکتے ہیں۔

مختلف خبروں کے اندر دئیے ہوئے آڈیو/ویڈیو کلپس کو کھولنے کی لئیے، آپ کو فلیش پلئر پلگ اِن کی ضرورت ہو گی۔

فلیش پلئر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئیے یہاں کلک کیجئیے۔

http://www.bbc.co.uk/website/categories/plug/flash/flash.shtml?intro2

بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر موجود دیگر آڈیوز اور ویڈیوز سننے اور دیکھنے کے لئیے آپ کو رئیل پلئر یا وِنڈوز میڈیا پلئر درکار ہو گا۔

رئیل پلئر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئیے یہاں کلک کیجئیے۔
http://www.bbc.co.uk/website/categories/plug/real/newreal.shtml?intro2

ونڈوز میڈیا پلئر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئیے یہاں کلک کیجئیے۔
http://www.bbc.co.uk/website/categories/plug/winmedia/newwinmedia.shtml?intro2

یاد رکھئیے کہ بی بی سی کی ویب سائیٹ پر موجود ویڈیوز اور آڈیوز وغیرہ کے لئیے درکار تمام پلگ اِنز مفت فراہم کئیے جاتے ہیں، اس لئیے آپ کو کبھی بھی اپنے کریڈٹ کارڈ وغیرہ کی تفصیل نہیں دینا ہو گی۔ آپ جب یہ پلگ اِنز ڈاؤن لوڈ کریں گے تو آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ مذکورہ کمپنی کی شرائط استعمال وغیرہ سے متفق ہیں یا نہیں، تاہم بی بی سی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مذکورہ کمپنی کو چاہئیے کہ وہ آپ کو یہ بھی بتائے کہ وہ آپ کے ذاتی کوائف وغیرہ کو کیونکر استعمال کرے گی۔

موبائل اور پورٹیبل ورژنز (Mobile and Portable Versions ):
آپ انٹرنیٹ کو استعمال کرتے ہوئے اپنے موبائل فون پر بھی بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس کے لئیےہم نے خاص طور پر ویپ یا WAP کی سہولت دی ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ہم آپ کو ایک جاوا سوفٹ وئر ایپلیکیشن کی سہولت بھی فراہم کرتے ہیں۔ آپ یہ جاوا ایپلیکیشن اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ اور اِنسٹال کر سکتے ہیں اور اپنے موبائل فون پر ہماری شہہ سرخیوں سے جب چاہیں باخبر رہ سکتے ہیں۔

پوڈکاسٹ (podcast):
آپ چلتے پھرتے بھی بی بی سی آڈیوز سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ہماری پوڈکاسٹ سروس سے فائدہ اٹھانے کی لئیے آپ ضروری سوفٹ وئر یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئیے یہاں کلک کیجئیے۔
(link to podcast index page)

موضوعات اور خبروں کی تلاش:
آپ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر موجود خبروں کے متن، آڈیوز اور ویڈیوز تک رسائی مختلف طریقوں سے حاصل کر سکتے ہیں۔ صفحہ اول اور ہمارے دوسرے انڈیکس میں آپ وہ تازہ ترین خبریں وغیرہ دیکھ سکتے ہیں جو ہماری ادارتی ٹیم نے آپ کے لئیے تیار کی ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے ہاں انواع و اقسام کی خبریں اور دوسری سٹوریز مختلف موضوعات کےتحت بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ اگر آپ کسی خاص خبر کی تلاش میں ہیں تو آپ ہماری 'تلاش' کی سہولت استعمال کر سکتے ہیں۔: ( Link for search)

سوشل بُک مارکنگ لنک (Social Book-marking link) :
اب بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر آپ کو کئی ایک سوشل بُک مارکنگ یا شئرنگ والی ویب سائیٹس کے ایڈریس اور لِنک بھی ستیاب ہوں گے۔ اس قسم کے لنکس ہماری ہر خبر اور آڈیو/ویڈیو والے صفحے کے آخر پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

سوشل بُک مارکنگ یا شئرنگ والی ویب سائیٹس آپ کو یہ سہولت دیتی ہیں کہ آپ اپنی پسند کی خبروں وغیرہ کو انٹرنیٹ پر محفوظ، ٹیگ اور شئر کر سکتے ہیں۔ یوں یہ خبریں آپ نہ صرف اپنے دوستوں کے ساتھ شئر کر سکتے ہیں بلکہ جب چاہیں کسی بھی کمپیوٹر سے اپنی محفوظ شدہ خبروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہو سکتا ہے کہ آپ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر کوئی اسی خبر دیکھیں جو آپ چاہتے ہیں کہ آپ اپنے آئندہ استعمال کے لئیے محفوظ کر لیں یا اپنے کسی دوست کے ساتھ شئر کریں، تو آپ ایسا بُک مارکنگ سے کر سکتے ہیں۔

سوشل بُک مارکنگ کی سہولت فراہم کرنے والی یہ تمام ویب سائیٹس یہ سروس مفت فراہم کرتی ہیں، تاہم ہر کسی کے طریقہ کار میں فرق ہو سکتا ہے۔ اس بارے میں مذید معلومات وِکی پیڈیا سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ پتہ ہے : http://en.wikipedia.org/wiki/social_bookmarking

آر ایس ایس اور ایٹم (RSS and ATOM)
آر ایس ایس کی سہولت سے آپ کو معلوم ہو جاتا ہے کہ ویب سائیٹ پر کب کسی نئی خبر کا اضافہ ہوا ہے، یا اسے اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اس سہولت کا فائدہ یہ ہے کہ ہم جوں ہی کوئی خبر شائع کرتے ہیں آپ کو ہماری ویب سائیٹ پر آئے بغیر معلوم ہو جاتا ہے کہ ویب سائیٹ کیا نئی خبر یا ویڈیو/آڈیو آ گئی ہے۔

اس بات پر بحث ہوتی رہتی ہے کہ آخر آر ایس ایس سے مراد کیا، تاہم زیادہ تر لوگوں کا خیا ہے کہ اس سے مراد 'ریئل سپمل سِنڈیکیشن' ہے۔ مختصر یہ کہ آر ایس ایس ایک ایسا طریقہ ہے کہ جس میں آپ کی بجائے آپ کا کمیپیوٹر ویب سائیٹ کو پڑھتا ہے۔

آر ایس ایس کے بارے میں مذید جاننے اور یہ معلوم کرنے کے لئیے کہ اسے کیسے استعمال کیا جاتا ہے آپ یہاں کلک کر سکتے ہیں [URL for ‘what is RSS?' feeds]

سِنڈیکیشن- مذید معلومات

ادارتی حوالے سے عمومی سوالوں کے جواب:
میں آپ کو تصاویر، آڈیوز اور ویڈیوز کیسے بھجوا سکتا ہوں؟

دیگر سہولیات (Accessibility):
ایسے افراد کے لئیے کہ جو کسی معذوری کا شکار ہیں، انٹرنیٹ ایک بہت بڑی سہولت ثابت ہو سکتا ہے اور یہ انہیں معاشرے اور خود بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم بی بی سی اردو ڈاٹ کو ایسے تمام افراد کے لئیے زیادہ سے زیادہ موزوں بنائیں۔ اس سلسلے میں ہم جو سہولتیں فراہم کرتے ہیں ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

سیمینٹک مارک اپ (Semantic Mark up) : سنہ دو ہزار آٹھ کے آخر سے ہم نے اپنے صفحات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترتیب دینا شروع کر دیا ہے، تاکہ خاص سیاق و سباق کے حوالے سے ہماری خبروں تک رسائی سرچ انجنز کے ذریعے بھی ممکن ہو سکے۔

- آر ایس ایس اور ایٹم فیڈز(RSS and ATOM Feeds): ہم نے آپ کے لئیے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے صفحہ اول اور ہمارے دیگر موضوعات کے حوالے سے آر ایس ایس فیڈ اور ایٹم فیڈ کا بندوبست بھی کر دیا ہے۔

- لو گرافکس ورژن (Low Graphics Version): یہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہمارے وہ تمام قارئین جو کسی تکنیکی مجبوری( مثلاً اچھے براڈ بینڈ کا میسر نہ ہونا) کے باعت ہماری معمول کی ویب سائیٹ تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے، وہ بھی ہماری خبروں سے محروم نہ رہیں۔

- ویب سائیٹ کا رنگ اور پس منظر تبدیل کرنے کی سہولت

- بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر شائع ہونے والے مواد کا سائز بڑا کرنے کی سہولت۔ ( اپنے انٹرنیٹ براؤزر کی 'وئیو) کی آپشن میں جا کر آپ 'زوم' یا 'ٹیکسٹ سائز' کے ذریعے ہماری خبروں کے متن کا سائز بڑھا سکتے ہیں۔)

- بی بی سی اردو ڈاٹ کی فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں مذید معلومات کے لئیے بی بی سی کی انگریزی ویب سائیٹ پر موجود 'مائی ویب' کی آپشن پر جائیے۔

- http://www.bbc.co.uk/accessibility

جی ایم ٹی کیا ہے؟
زمین پر کھیچی ہوئی تصوراتی لکیر سے زیرو ڈگری کے فاصلے پر پائے جانے وقت کو دنیا کا معیاری وقت یا گرینچ مِین ٹائم کہا جاتا ہے۔ یہ لکیر قطب شمالی کو قطب جنوبی سے ملاتی ہے اور لندن کے مضافات میں واقع گرینچ کے مقام سے گزرتی ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک اور شہروں کے اوقات ان مقامات کے گرینچ سے گزرنے والی لکیر (گرینچ میریڈین) سے قربت یا دوری کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اس کا عمومی اصول یہ ہے کہ اگر آپ گرینچ میریڈین سے مشرق میں ہیں تو آپ کا وقت جی ایم ٹی سے آگے ہوگا۔ (مثلاً چین کا معیاری وقت جی ایم ٹی جمع آٹھ گھنٹے ہے)۔

اسی طری گرینچ میریڈین سے مغرب میں پائے جانے والے مقامات کے مقامی اوقات گرینچ کے معیاری وقت سے پیچھے ہوتے ہیں۔ (مثلاً نیویارک کا معیاری وقت جی ایم ٹی منفی پانچ گھنٹے ہوتا ہے۔)

بی بی سی کا معیاری وقت اور جی ایم ٹی:
بی بی سی عالمی سروس پر عموما جی ایم ٹی کو ہی معیاری وقت کہا جاتا ہے، تاہم بی بی سی کی مختلف زبانوں کی ویب سائیٹس پر دیگر ممالک کے معیاری اوقات بھی دکھائے جاتے ہیں۔

موسم کے لحاظ سے تبدیلیاں:
گرینچ کا معیاری وقت سال بھر تبدیل نہیں ہوتا، اس لئیے موسم سرما میں برطانیہ کے معیاری وقت اور گرینچ مِین ٹائم میں کوئی فرق نہیں ہوتا۔ تاہم مارچ میں برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی جاتی ہیں اس لئیے گرمیوں میں برطانیہ کا مقامی وقت گرینچ سے ایک گھنٹہ آگے ہوتا ہے۔ دنیا کے کئی دیگر ممالک بھی طلوع آفتاب کے بدلتے اوقات کے مطابق اپنا مقامی وقت آگے پیچھے کرتے ہیں۔

یو ٹی سی:
چند عالمی میڈیا ادارے اپنے نشریات میں گرینچ کے معیاری وقت کی بجائے یو ٹی سی یا کوآرڈینیٹڈ یونیورسل ٹائم کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ عملاً ان دونوں اوقات میں کوئی فرق نہیں۔

میں بی بی سی اردو کیسے سُن سکتا ہوں؟
اب کئی ممالک میں بی بی سی کی عالمی سروس کے پروگرام ایف ایم اور اے ایم پر سنے جا سکتے ہیں، تاہم دنیا کے بیشتر علاقوں میں ہماری نشریات شارٹ ویوو ریڈیو پر ہی سنی جاتی ہیں۔