BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 04 March, 2005, 07:02 GMT 12:02 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
QUESTION TAGS یعنی سوالیہ دُم چھلّے
 

 
 
آئیے اس موضوع کا آغاز اردو کے چند جملوں سے کرتے ہیں:

لڑکی خوبصورت ہے، ہے نا؟
آپ بہت جلدی تھک گئے ہیں، ہیں نا؟
اُسے روز مار پڑتی ہے، ہے نا؟

ان جملوں میں اصل بات کرنے کے بعد اُسی بات کو سوالیہ انداز میں دہرایا گیا ہے۔ گویا اس بات کی تصدیق درکار ہے اور سُننے والے سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ہاں میں ہاں ملائے گا۔ جملے کے اسی آخری حِصّے کو ہم ’سوالیہ دُم چھلّہ‘ قرار دے رہے ہیں۔

انگریزی بول چال میں یہ انداز بہت عام ہے۔ اسکا سیدھا سا اصول یہ ہے کہ اگر بیان مثبت ہو تو سوالیہ دُم چھلّہ منفی ہو گا اور اگر بیان منفی ہو تو سوالیہ دُم چھلّہ مثبت ہو گا۔ مثال کے طور پر یہ دو جملے دیکھیے:
?You are Jameel Ahmad, aren’t you
?He isn’t Ahmed, is he

اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ آپ سکول جاتے ہیں تو اس کے دو جوابات ممکن ہیں: جی ہاں، جاتا ہوں یا جی نہیں، میں نہیں جاتا۔
انگریزی میں جب سوالیہ دُم چھلّے کے ساتھ یہی بات ہو گی تو سوال جواب کی صورت کچھ یوں بنے گی:
? You go to school, don’t you
.Yes I do
.No, I don’t

اسی طرح اگر آپ سے کوئی پوچھے کہ آپ کا تعلق ہندوستان سے ہے تو اسکا جواب بھی ہاں یا نہ میں دیا جا سکتا ہے۔

اگلی مثال میں بنیادی جملہ چونکہ منفی ہے اس لئے جوابات کی صورت بھی بدل گئی ہے۔ اسے غور سے پڑھیئے اور اُوپر والی مثال سے اسکا موازنہ کیجئے:

?You aren’t from India, are you
. No, I’m not
.Yes, I am

اب ذرا اُردو کے ان جملوں پر غور کیجئے:

ذرا میری مدد کرو، کرونا بھئی
یہاں بیٹھ جاؤ، بیٹھو نا
کچھ پینے کو ملے گا، کیوں صاحب؟
یار تم خاموش نہیں بیٹھ سکتے، ہیں؟
کسی کو بتانا نہیں، سمجھے؟
اِن سب جملوں میں ہم نے سوالیہ دُم چھلّے لگائے ہیں لیکن اُردو جملوں میں کہیں کہیں یہ عمل مصنوئی معلوم ہوتا ہے جبکہ انگریزی میں بات کرنے کا یہ انداز بالکل فطری ہے۔ مثلاً یہ جملے دیکھیے:
?Give me a hand, will you
?Sit down, won’t you
?Get me something to drink, can you
?Be quiet, can’t you
?Don’t tell anybody, will you

آپ نے غور کیا ہو گا کہ ان تمام انگریزی جملوں میں فعل امر استعمال ہوا ہے۔ اِن افعال کو Imperatives کہا جاتا ہے اور ایسے جملوں میں سوالیہ دُم چھلّہ لگانے کا وہی طریقہ انگریزی میں رائج ہے جسکی پانچ مثالیں آپ نے اوپر پڑھی ہیں۔

اب ہم آپ کی مشق کے لئے کچھ ملے جلے فقرے لکھ رہے ہیں۔ آپ ان میں سوالیہ دُم چھلّوں کا اضافہ کر کے جملے مکمل کیجئے۔ پہلا جملہ ہم نے آپکی مدد کے لیے خود ہی مکمل کر دیا ہے۔
? You go to the zoo every sunday, don't you
__________________? She isn’t from Pakistan
__________________? They are going together
_______________________? Jameela can drive
______________________? Give me ten rupees
______________________________?Stand up
__________________________? Don’t hit him

آخری تین جملوں کا تعلق فعل امر سے ہے اس لئے اِن میں خاص احتیاط برتیے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد