کارٹونسٹس کیا کہتے ہیں؟
 
فیکا، پاکستان
فیکا، پاکستان
 


’بطور ایک کارٹونسٹ کے میں کسی کی دل آزاری نہیں کر سکتا اس لئے میں اسے ایک بدذوق اور بھونڈے مزاج کا کارٹون سمجھتاہوں۔ یہ کارٹون جان بوجھ کر شائع کیا گیا ہے اور سارا قصور پبلشر اور ایڈیٹر کا ہے جنہوں نے اسے بنوایا۔

دیکھیں اوًل تو مذہبی مسائل پر کارٹون کی گنجائش ہی نہیں ہے۔ ہمارے پیغمبر نے کہا تھا اور ہم تو کبھی کسی دوسرے مذہب کے لوگوں کا مذاق نہیں اڑاتے۔ میری رائے میں یہ کوئی کرائے کا کارٹونسٹ ہے جس نے یہ کارٹون بنایا ہے۔

جہاں تک اظہارِ آزادی کا تعلق ہے تو جہاں آپ کی ناک شروع ہوتی ہے وہاں میری آزادی ختم ہوجاتی ہے۔ اگر میں کسی کے کپڑے اتار دوں تو یہ میری آزادیِ رائے نہیں بلکہ فحش مزاجی ہے۔‘


فیکا کراچی کے انگریزی روزنامے ڈان کے لئے کارٹون بناتے ہیں۔


اگر آپ اس پر اپنی رائے دینا چاہیں تو یہاں کلک کریں




 
 
 
 
’کرایے کا کارٹونسٹ‘
 
 
 
 
 
^^ واپس اوپر تازہ ترین خبریں>>پاکستان>>اوپر واپس>>