![]() |
|
![]() کشمیری وازوان تحریروتصاویر : رابعہ، سرینگر
روایتی وازوان وسطی ایشیاء سے کشمیر آیا اور یہاں ایسا پھلا پھولا کہ یہیں کا ہو کر رہ گیا۔ اس انتہائی لذیذ پکوان میں مصالحوں کے بھرپور استعمال کے باوجود، اس کے ذائقے میں تلخی کم اور مزہ زیادہ ہے۔ وازوان بھیڑ کے گوشت سے بنتا ہے، جس سے الگ الگ پکوان تیار کیے جاتے ہیں۔ گوشت کے لگ بھگ پندرہ پکوانوں کے علاوہ وازوان میں کچھ خاص سبزیاں بھی بنتی ہیں جیسے ٹماٹر پنیر، شلگم، بم ژونٹھ اور کن گژ۔ وازوان کی لذت کو دوبالا کرتی ہیں اس کے ساتھ پروسی جانے والی چٹنیاں، وہ پودینے کی ہو، زیرے کی، کدو کی یا پھر پیاز کی۔ وازوان کھانے کے بعد یوں تو کسی چیز کی گنجائش نہیں رہتی لیکن فیرنی اور حلوے کی مٹھاس کے لیے جگہ نکل ہی آتی ہے۔ |
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ^^ | |||