![]() |
|
![]() مظفرآباد کے حالات یہاں سردی بھی بہت بڑھ گئی ہے، اتنی کہ مجھے خود بھی یہاں رکنا مشکل نظر آرہا ہے۔ خدا کرے کہ حالات مزید خراب ہونے سے پہلے اچھے ہو جائیں۔ آج ہم نے مظفرآباد کے نواحی علاقوں اور گھوڑی کا دورہ کیا۔ اب کیا کہوں، مسئلہ یہی ہے کہ امداد آرہی ہے، مگر جا کہاں رہی ہے یہ کسی کو نہیں پتہ۔ آج ڈاکٹر جاوید اقبال قادری اور ارشد اقبال قادری کے خاندانوں سے ملاقات ہوئی۔ زلزلے سے پہلے یہ لاکھوں میں کھیلتے تھے، مگر اب ان کے پاس کھانے کے لیے راشن تک نہیں ہے۔ انہی کی طرح ایسے نہ جانے کتنے خاندان ہیں جو سخت مشکل کا شکار ہیں۔ آج یہاں ہسپتال میں کچھ بچے سردی کی وجہ سے ہلاک بھی ہوئے۔ یہاں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ یہاں اس وقت راشن اور ادویات کی سخت ضرورت ہے۔ میری تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ خود یہاں آئیں اور دیکھیں یہاں کیا حالات ہیں۔ میں نے بی بی سی اردو پر یہ سلسلہ صرف اس لیے شروع کیا تاکہ میں یہاں کے حالات سے دنیا کو آگاہ کر سکوں۔ اس کے علاوہ میرا دوسرا کوئی مقصد نہیں۔ یہاں سردی کے ساتھ ساتھ حالات بھی بہت خراب ہو رہے ہیں۔ پلیز یہاں آئیں ان کے ٹوٹے پھوٹے گھر میں میں ان کو بہت خطرہ ہے۔ ان کا بیٹا اب تک لاپتہ ہے۔ ان کے شوہر زلزلے میں ہلاک ہو گئے اور گھر میں ان کی چار جوان بچیاں ہیں۔ میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ پلیز یہاں آئیں اور ایسے لوگوں کی مدد کریں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے۔ اگر آپ اس پر اپنی رائےدینا چاہیں تو یہاں کلک کریں |
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ^^ واپس اوپر | |||