میں نے کیا دیکھا
 

حملوں کی سزا ہمیں کیوں؟
 


میں ضلعی ناظم ہوں مگر اس وقت روپوش ہوں۔

چودہ دسمبر کو جب مشرف صاحب کوہلو کا دورہ کر رہے تھے تو ایف سی کمانڈر نے مجھے دعوت نامہ بھیجا تھا۔ میرا تعلق نواب بالاچ خان مری سے ہے۔ ہم نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ ہم اس دعوت میں شامل نہیں ہوں گے۔

مشرف صاحب پر راکٹ کے حملے کے نتیجے میں آپریشن کیا گیا لیکن ڈسٹرکٹ انتظامیہ سے نہیں پوچھا گیا۔ اس کے برعکس مجھے گرفتار کیا اور دھمکیاں دیں گئیں کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ میں ڈر کر پچیس دسمبر کو پنجاب نکل آیا۔

اسی دوران کوہلو ڈسٹرکٹ کی تحصیل کاہان میں ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، دس بچے اور تین خواتین مر گئیں۔ اس کے علاوہ نساؤ، جبر، باریلی اور تیکل میں نمونیہ کی وجہ سے بچے بیمار ہیں۔ میں نے ہیلتھ سیکریٹری کو فون کیا لیکن انہوں نے ایمبولینس بھیجنے سے انکار کر دیا۔ ان راکٹ کے حملوں کی سزا ہم ڈیرھ لاکھ مریوں کو کیوں دی جا رہی ہے؟

جو لوگ ہم سے الیکشن میں ہار گئے تھے، وہ شور کر رہے ہیں کہ ہم ترقی کے خلاف ہیں۔ ہم تو صرف اپنے لوگوں کے تحفظات مانگتےہیں۔ یہ جو سڑکیں بنیں، معدنیات نکلیں اور ملازمت کے مواقعے پیدا ہوں اور وہ وہاں کے رہنے والوں کو بھی فائدہ پہنچائیں۔

علی گل مری، ڈسٹرکٹ ناظم کوہلو

 
 
 
 
 
’حملوں کی سزا ہمیں کیوں؟‘
 
^^ واپس اوپر تازہ ترین خبریں>>پاکستان>>اوپر واپس>>