میں نے کیا دیکھا
 
مٹ کچر میں باغیوں کی جانب سے چلائے جانے والے راکٹ کے ٹکڑے
مٹ کچر میں باغیوں کی جانب سے چلائے جانے والے راکٹ کے ٹکڑے
 
’بدبو اور تعفن پھیلا ہوا ہے‘
 


بارکھان میں ہمارا کھیتران قبیلہ آباد ہے، بگٹی آباد ہیں اور مری آباد ہیں پھر دوسری طرف، شمال مشرق کی طرف پشتون قبائل آباد ہیں۔ اس وقت اس طرف آنے والے تمام راستے بند ہیں۔ ایک راستہ سبی سے آتا ہے جو بند ہے، ایک وساکھڑی کی طرف سے بارکھان کو راستہ نکلتا ہے، وہ بھی بند ہے۔ ایک دیکڑ کے راستے اور ایک لہڑی کی طرف نکلتا ہے، یہ تمام راستے فوج نے بلاک کئے ہوئے ہیں اور مکمل ناکہ بندی ہے۔

یہاں تقریباً پندرہ یا سولہ دسمبر کے بعد بمباری شروع ہوگئی تھی۔ تقریباً ایک ہفتہ تو مسلسل جاری رہی، پھر وقفے وقفے سے ہوتی رہی۔ اس وقت بھی دھماکوں کی آوازیں آرہی ہے، اگر کوئی اتفاق سے آنکلے تو ہمیں پتہ چل جاتا ہے کہ کیا صورتِ حال ہے۔ سنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں کل بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ وقفے وقفے سے برے ہتھیاروں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔

اس وقت تو یہاں پر مریوں پر بمباری ہورہی ہے پھر ڈیرہ بگٹی کی طرف بھی خاصی شیلنگ ہوئی ہے، مکان وغیرہ مسمار ہوگئے ہیں، کچھ اموات بھی ہوئی ہیں جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ اس وقت مری اور بگٹی علاقے پر یوں سمجھیں کہ ایک جنگ مسلط کی جارہی ہے۔

جنگ مسلط کرنے کا میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ جب ان پر کارپٹ بمبنگ ہو رہی ہے، گن شپ ہیلی کاپٹرز سے بمباری ہورہی ہے تو یہ زیادہ سے زیادہ کیا کرسکتے ہیں۔ ان کے پاس تو چھوٹے موٹے ہتھیار ہی ہیں، ان سے کیا لڑا جا سکتا ہے۔ ظاہر ہے کہ اگر یہ جواب بھی دیں تو کوئی مؤثر کارروائی نہیں کرپائیں گے۔

بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ پہاڑی علاقہ ہے جہاں چراگاہیں ہیں، اکثریت غریب لوگ ہیں، ان کے پاس ذریعہ معاش صرف مال مویشی ہیں اور جھونپڑیاں ہیں جو سب تباہ و برباد ہوگیا ہے۔ علاقے میں بدبو اور تعفن پھیلا ہوا ہے۔ نہ کوئی جا سکتا ہے نہ آسکتا ہے۔ ظاہر ہے مقامی لوگ پیدل تو آجاسکتے ہیں کیونکہ انہیں ایسے راستے معلوم ہیں لیکن خوف و ہراس اتنا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ اگر کوئی گیا اور بمباری ہوگئی تو بچ کے واپس لوٹنا ناممکن ہوگا۔

ہمارے کھیتران علاقے پر تو خدا کا شکر ہے کہ ابھی تک کوئی بمباری نہیں ہوئی کیونکہ انہوں نے آگے کی طرف سے ناکہ بندی کی ہوئی ہے۔ نہ ہی ہمارے لوگ اس میں براہِ راست ملوث ہیں لیکن ہم آس پاس کی صورتِ حال سے خوش بھی نہیں ہیں کیونکہ اس طرح کے ایکشن کے کبھی اچھے نتائج نہیں نکلتے۔

عبدالکریم کھیتران، بارکھان

 




 
 
 
’بدبو اور تعفن پھیلا ہوا ہے‘
 
 
^^ واپس اوپر تازہ ترین خبریں>>پاکستان>>اوپر واپس>>