![]() |
|
![]() تعارف
کسی زمانے میں دھاروی ماہی گیروں کی بستی تھی مگر آج یہ اپنی اصل شکل کھو کر ایک بڑے شہر کے درمیان میں خستہ حال بستی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کی تنگ اور غلیظ ان گنت گلیاں، نکاسی کے ناقص انتظام اور ٹوٹی پھوٹی جھونپڑیوں سے بھری ہوئی ہیں۔ کرائے کے اعتبار سے دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں شمار
چھوٹے سے چھوٹے کمرہ نما گھر میں بھی کھانا پکانے کے لئے گیس کا چولہا اور بجلی کی لگاتار فراہمی ضرور ہوگی۔ کچھ گھروں میں رنگین ٹی وی کے ساتھ ساتھ کیبل کی سہولت بھی موجود ہے جس پر آنے والے ڈرامے تفریح کا سامان مہیا کرتے ہیں۔ چندگھروں میں تو وی سی آر بھی ہے۔ دھاروی میں کئی چھوٹے چھوٹے صنعتی پلانٹ موجود ہیں جہاں کڑھائی والے کپڑے، عالمی معیار کی چمڑے کی اشیاء، مٹی کے برتن اور پلاسٹک تیار کیا جاتا ہے۔ یہ پلانٹ ساری آبادی میں پھیلے ہوئے ہیں اور ان میں بننے والی اشیاء نہ صرف مقامی بلکہ عالمی منڈیوں میں بھی فروخت کی جاتی ہیں۔ اس صنعت سے پینسٹھ کروڑ ڈالر سے زیادہ سالانہ آمدنی ہوتی ہے۔ ریاستی حکومت، دھاروی کو ازسرِنو تعمیر کر کے اسے جدید طرز کے رہائشی علاقے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ اس سرکاری منصوبے پر دو اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی لاگت آئے گی جس سے یہاں پر نئے مکانات، شاپنگ سینٹرز، ہسپتال اور سکول بنائے جائیں گے۔ |
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ^^ | |||