|
|
| اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں فضائی اور زمینی جنگ جاری رکھی ہوئی ہے |
اسرائیل یہ سب کیوں کر رہا ہے؟ حماس چاہتی کیا ہے؟ غزہ کا انسانی بحران کتنا شدید ہے؟
عرب ملکوں اور مسلم دنیا کی اکثریت مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ خونریزی کی ساری ذمہ داری اسرائیل پر ڈالتی ہے۔تو پھر عرب ممالک کی حکومتیں
کیوں اس مسئلے کے حل کے لیے مل کر کچھ نہیں کر پاتیں؟
اگر فلسطین ۔ اسرائیل تنازع کا حل واقعی اُس وقت تک ممکن نہیں جب تک اسرائیل کی سیاسی و فوجی قیادت امن کے حق میں متفق نہیں ہوجاتی،
تو ایسا کب اور کن حالات میں ممکن ہو سکے گا؟
اس اتوار گیارہ جنوری کے ریڈیو پروگرام سیربین میں شامل ٹاکنگ پوائنٹ پروگرام میں دنیا بھر سے بی بی سی کے سامعین انہیں سوالوں
پر اظہارِ خیال کریں گے۔ پروگرام میں یروشلم سے ہمارے صحافی ہریندر مِشرا براہِ راست آپ کے سوالوں کے جواب دیں گے۔
(ہریندر مِشرا اکتوبر سن دو ہزار سے یروشلم میں مقیم ہیں۔ اصل میں اُن کا تعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے۔ انہوں نے بھارت اور مشرقِ
وسطیٰ کے تعلقات پر پی ایچ ڈی کی ہے اور اسی موضوع پر اسرائیل کی ہیبرو یونیورسٹی اور تل ابیب یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں۔ ہریندر
مِشرا پچھلے بانچ برسوں سے بی بی سی ہندی اور بی بی سی اردو سروس کے لیے رپورٹنگ کر رہے ہیں۔)
|