 |  شفیع نقی جامعی اور نصرت جہاں پروگرام پیش کرتے ہوئے |
بی بی سی اردو سروس کی نشریات میں آج کل کے اہم حالات و واقعات کے بارے میں آپ مذید کیا جاننا چاہتے ہیں؟ مثلاً حالیہ دنوں میں آپ نے یورپی یونین کے آئین اور اس پر ہونے والے ریفرنڈم کے متعلق تو کئی خبریں سنی ہوں گی لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ یہ آئین کیا ہے اور اس کے حق یا مخالفت میں ووٹنگ کیوں کی جا رہی ہے ۔ یا کیاآپ جانتے ہیں کہ ایڈز کیا ہے اور دنیا کے کون سے ممالک اس مہلک بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہیں ؟ کیا ایڈز کا علاج ممکن ہے ؟ یا پھر یہ کہ خود بھارت میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کتنی ہے۔ بات سیاست کی ہو ، سائنس کی یا پھر عام دلچسپی کے کسی بھی موضوع کی، ہمیں اپنے سوال لکھ بھیجیئے ۔ بی بی سی اردو کے پروڈیوسر اور صحافی آپ کے سوالوں پر تحقیق کرکے جوابات آپ تک پہنچائیں گے ۔ آپ کے سوال اور ہمارے جواب ہماری تینوں نشریات جہاں نُما ، سیربین اور شب نامے میں شامل رہیں گے ۔ ہمارے پروگراموں ، ان میں شامل رپوٹوں اور انٹرویوز پر اپنی رائے، شکوے یا سوالات کے ساتھ اپنا فون نمبر بھی ہمیں ضرور لکھ بھیجییے ۔ ہو سکا تو ہم خود بھی آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔ اپنے سوال ای میل کے ذریعے ہمیں اس پتے پر لکھ بھیجیں urdu.radio@bbc.co.uk |