ایران میں حال ہی میں ہونے والے انتخابات میں صدر محمود احمدی نژاد کی کامیابی کے بعد شدید احتجاج ہو رہا ہے۔ مظاہرین کو شکایت ہے کہ انتخابی عمل میں بڑی دھاندلی کے ذریعے ان کی رائے کو دبا دیاگیا ہے۔ ایران کی حکومت نے بی بی سی سمیت غیر ملکی ذرائع ابلاغ پر پابندیاں عائد کر رکھی ہے۔ تہران میں بی بی سی کے نامہ نگار کو قارئین کی جانب سے مظاہروں کی بہت سی تصاویر موصول ہوئی ہیں۔ یہ ان میں سے ایک انتخاب ہے۔
© MMIX