|
فریکوئنسی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ میں مقیم اردو سروس کے سامعین ہماری یہ نشریات اب سکائی ڈیجیٹل کے ورلڈ سروس ایکسٹرا چینل 902 پر بھی درج ذیل اوقات میں سن سکتے ہیں۔ جہاں نما پاکستان، بھارت اور خلیجی ممالک کے سامعین کے لۓ صبح سویرے تازہ عالمی خبروں اور تبصروں پر مشتمل اس پروگرام میں گئی رات کے واقعات اور آنے والے دن میں متوقع حالات کا تفصیلی جائزہ شامل ہوتا ہے- ایک طرح سے جہاں نما میں پورے دن کی خبروں کا ایجنڈا طے ہو جاتا ہے- ایک ہفتہ وار تعلیمی سلسلہ اور آپ کے خطوط کے جواب بھی پروگرام کا حصہ ہیں- سیربین بی بی سی اردو سروس ریڈیو کا طرہ امتیاز اور ہماری طویل ترین دورانئے کی مجلس جنوبی ایشیا میں شام ڈھلے سنی جا سکتی ہے- تازہ عالمی خبروں کا بلیٹن، پاکستان اور بھارت سے ہمارے نامہ نگاروں کی رپورٹیں، دنیا بھر سے بی بی سی کے صحافیوں کے مراسلے اور تبصرے، اہم شخصیات کے انٹرویو، آپ کے خطوط، عام دلچسپی کے موضوعات پر فیچر اور معیشت، کھیل اور حالات حاضرہ پر ہمارے ہفتہ وار سلسلے، یہ سب سیربین کا حصہ ہیں- شب نامہ رات گۓ نشر ہونے والے اس پروگرام میں دن بھر کے واقعات کا احاطہ کیا جاتا ہے اور خاص خاص موضوعات پر تفصیلی نظر ڈالی جاتی ہے- سیربین کی طرح شب نامے میں بھی عالمی خبروں کا بلیٹن اور نامہ نگاروں کی رپورٹیں اور مراسلے شامل ہوتے ہیں لیکن ہماری کوشش یہ رہتی ہے کہ نئی خبروں کے ساتھ ساتھ چند گھنٹے پرانے واقعات پر متعلقہ شخصیات کے تبصرے اور آراء بھی شامل کی جائیں- ہفتہ وار سلسلے کھیل کے میدان سے : پاکستان ہو یا پیرو اور کرکٹ ہو یا کبوتر بازی، جہاں کھیل ہو گا وہاں ہمارے نامہ نگار احوال بتانے کے لۓ موجود ہوں گے- ہر جمعے کو سنئے سیربین میں- آپ کی معیشت : مقامی، ملکی اور بین الاقوامی معیشت فرد کی زندگی پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے، سنئے ہر جمعرات کے سیربین میں- دریافت : سائنس کی ترقی سے ماحولیات، صحت عامہ، اور ہمارے کام کرنے اور تفریح کے طور طریقے کیسے بدلتے ہیں، سنئے جمعے کے جہاں نما میں- | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||