bbc.co.uk navigation

بی بی سی اردو ویب سائٹ کی ری ڈیزائننگ

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 14 اکتوبر 2011 ,‭ 16:16 GMT 21:16 PST
بی بی سی اردو

کہانیوں، آڈیو اور ویڈیو پر مشتمل تمام تر خبریں اور فیچرز آپ کے لیے آن لائن دستییاب رہیں گے۔

بی بی سی اردو کی ویب سائٹ اہم ری ڈیزائننگ کے مرحلے سے گزر رہی ہے جس کے نتیجے میں بہتر لے آؤٹ ہی نہیں بہتر نیویگیشن بھی میسر آئے گی۔

اس دوران آپ کو خبروں کے کچھ صفحے مختلف دکھائی دے سکتے ہیں، صفحوں کے لے آؤٹ اور نیویگیشن میں کچھ بے قاعدگیاں محسوس ہو سکتی ہیں۔

لیکن اس کے باوجود خبروں، آڈیو اور ویڈیو پر مشتمل تمام تر خبریں اور فیچرز آپ کے لیے آن لائن دستییاب رہیں گے۔

نئے ڈیزائن کے کیا فوائد ہوں گے؟

نئی شکل: نئے ڈیزائن کے نتیجے میں روزانہ کی خبروں، آڈیو اور ویڈیوز کے لیے مزید گنجائش پیدا ہو جائے گی۔ اگر وقت کے اعتبار سے بڑی خبریں متعلقہ مواد سے ہم آہنگ ہوں گی تو ان کے بارے میں آپ کو صفحۂ اوّل سے ہی پتہ چل جائے گا۔

واضح لیبلنگ

اس کے نتیجے میں مختلف طرح کا مواد ہر صفحے پر آپ کو واضح اور نمایاں دکھائی دے گا۔

خبروں کے صفحے

خبروں کے صفحے اس طرح ترتیب پائیں گے کہ اگر آپ کسی بھی خبر کے ذریعے ویب پر آئیں گے تو آپ کو نہ صرف اس خبر سے متعلقہ خبروں کے بارے میں میں علم ہو جائے گا بلکہ ا ن تک رسائی کے لنک بھی اس خبر کے اندر یا آخر میں مل جائیں گے اور اس وقت ویب سائٹ پر موجود تمام نمایاں مواد بھی آپ کے سامنے ہو گا۔

وڈیو

اب وڈیو پلیئر قدرے بڑا اور بہتر کوالٹی کا ہو گا۔ آڈیو اور ویڈیو صفحات پر دوسری تک رسائی کے سہولت بھی ہو گی۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا کہ جو لوگ دوسرے ملٹی میڈیا مواد تک رسائی حاصل کرنا چاہیں گے تو انہیں کسی اور حصے پر جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

تازہ ترین

صفحۂ اوّل پر شایع ہونے والی تمام خبروں پر ان کی اشاعت کا وقت بھی دکھائی دے گا تا کہ ویب استعمال کرنے والوں کو یہ علم ہو جائے کون سی خبر نئی ہے اور کون سی کب اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

شراکت

فیس بُک، ٹوئٹر اور سوشل نیٹ ورک کے دوسرے ذرائع پر دوستوں سے خبریں اور دوسرا مواد شیئر کرنے والوں کے لیے مواد کہیں زیادہ تیزی اور آسانی سے شیئر کرنے کی سہولت ہوگی۔

ری ڈیزائننگ کی اس مدت میں اگر آپ کو کسی طرح کی کوئی دشواری پیش آئے تو سائٹ پر موجود ‘ہم سے رابطہ کریں’ کے سیکشن میں جا کر ہمیں بتائیں۔

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔