بی بی سی ورلڈ سروس وجٹ کیا ہے؟
وِجٹ کے ذریعے ایک ویب سائٹ کا مواد کسی دوسری ویب سائٹ پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا آپ اس مواد کو اپنے کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر اتار سکتے ہیں۔
ورلڈ سروس وِجٹ کے ذریعے آپ بی بی سی کی تازہ ترین خبریں، آڈیوز اور وڈیوز کو اپنے بلاگ یا ویب سائٹ پر بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
مجھے بی بی سی ورلڈ سروس وِجٹ کی ضرورت کیونکر ہو سکتی ہے؟
بی بی سی وِجٹ کے ذریعے آپ دنیا بھر سے خبریں براہ راست اپنی ویب سائٹ پر آنے والوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ یہ آپ کی ویب سائٹ پر آنے والوں تک مفید مواد پہنچانے کا ایک آسان ذریعہ ہے جو بلامعاوضہ آپ کو دستیاب ہے۔
میں بی سی سی ورلڈ سروس ِوجٹ کیسے انسٹال کر سکتا / سکتی ہوں؟
یہ بہت آسان ہے۔ آپ کو صرف نیچے دیا ہوا کوڈ کاپی کر کے اپنی ویب سائٹ یا بلاگ کے سائیڈ بار یا کسی دوسرے حصے پر پیسٹ کر دینا ہے۔
کلِک آئی گُوگل، ونڈوز وسٹا سائیڈ بار، نیٹ وائیبز، میک ڈیش بورڈ اور ورڈ پریس کے لیے وِجٹ کے دیگر ورژن بھی دستیاب ہیں۔ ان کے علاوہ وِجٹ کے نئے ورژنز بھی جلد ہی آنے والے ہیں۔
بی بی سی ورلڈ سروس وجٹ کے فیچرز:
تازہ ترین خبریں
’کانٹینٹ‘ بار پر کِلک کر کے دیکھیے کہ کیا کیا مواد دستیاب ہے۔ آپ جو مواد پسند کریں اس کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

بی بی سی ورلڈ سروس کی ویب سائٹ پر تلاش کیجیے:
آپ کی ویب سائٹ پر آنے والے لوگ وِجٹ کے ذریعے بی بی سی کی خبریں تلاش کر سکتے ہیں۔ بس آپ کوئی بھی لفظ یا فقرہ سرچ باکس میں لکھیے، بی بی سی وِجٹ آپ کو آپ کی مطلوبہ خبر تک لے جائے گا۔

بی بی سی ورلڈ سروس وِجٹ حاصل کیجیے:
آپ کی ویب سائٹ استعال کرنے والے اپنی ویب سائٹ یا بلاگ کے لیے بھی یہ وِجٹ لے سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں چاہیے کہ وہ ’+‘ کے بٹن پر کِلک کریں۔
آپشنز:
یہاں ہم آپ کی ویب سائٹ پر آنے والوں کے لیے کچھ آپشنز دے رہے ہیں۔ ان آپشنز کے ذریعے وہ اس بات کا انتخاب کر سکتے ہیں کہ وہ جب آپ کی سائٹ پر آئیں تو ان کو وِجٹ کس طرح نظر آئے۔
ڈیفالٹ فیڈ کا انتخاب کیجیے:
اس کے ذریعے استعمال کرنے والے یہ منتخب کر سکتے ہیں کہ جب وِجٹ لوڈ ہو تو انہیں سب سے پہلے کیا نظر آئے۔
خلاصہ نظر نہ آئے:
اس باکس کو ٹِک کرنے سے آپ کو صرف شہ سرخیاں نظر آئیں گی اور خبروں کا خلاصہ نظر نہیں آئے گا۔
تھمب نیل امیج نظر نہ آئے:
اگر آپ اپنی منتخب خبروں کی فہرست کے ساتھ شائع ہونے والی تصاویر نہیں کھولنا چاہتے تو اس باکس کو ٹِک کیجیے۔

مدد:
مدد کے صفحہ پر جانے کے لیے سوالیہ نشان والے بٹن پر کِلک کیجیے۔

فیڈ بیک اور سوالات:
ہماری خواہش ہے کہ آپ ہمیں اپنی رائے سے آگاہ کریں۔ برائے مہربانی ہمیں بتایے کہ آپ کو کیا اچھا لگا اور یہ کہ ہم کیا بہتر کر سکتے ہیں۔
* ان خانوں کو پُر کرنا ضروری ہے
وِِجٹ استعمال کرنے کے قوائد اور شرائط:
بی بی سی ورلڈ سروس وِجٹ کو اِنسٹال اور اس کے ذریعے بی بی سی کے مواد تک رسائی حاصل کرنے کی صورت میں آپ مندرجہ ذیل شرائط سے اتفاق کر رہے ہوں گے۔
لائسینس:
الف۔ بی بی سی آپ کو بلا شرکتِ غیر اس بات کا لائسینس دیتا ہے کہ آپ بی بی سی وِجٹ کے ذریعے صرف بی بی سی پر شائع شدہ مواد تک رسائی حاصل کریں۔
ب۔ بی بی سی وِجٹ اور بی بی سی کے مواد کے تمام حقوق، بشمول تخلیقی حقوق، بی بی سی کی ملکیت رہیں گے۔
بی بی سی ورلڈ سروس وِجٹ اور بی بی سی کے مواد کا استعمال:
الف۔ بی بی سی وِجٹ صرف ذاتی اور غیر کاروباری استعمال کے لیے ہے۔
ب۔ آپ بی بی سی کے مواد کو نہ تو نقل کریں گے، نہ اس میں ترمیم کریں گے اور نہ ہی کسی قسم کا اضافہ، نہ ہی اس مواد کو کسی دوسرے مواد میں شامل کریں گے۔
ج۔ آپ بی بی سی وِجٹ کو نہ تو نقل کریں گے، نہ تقسیم، نہ ان زِپ، نہ ریورس انجنیئر، اور نہ ہی کسی دوسرے طریقے سے اس کے حصے الگ کریں گے۔ نہ ہی آپ اس وِجٹ کے کسی حصے یا عنصر کو کسی اور طریقے سے استعمال کریں گے۔
وارنٹی:
الف۔ بی بی سی وِجٹ اور بی بی سی کا مواد ’جیسا ہے‘ اور ’جس طرح مہیا کیا جا رہا ہے‘ کی بنیاد پر آپ کو دیے جا رہے ہیں، اور آپ اس وِجٹ اور بی بی سی کے مواد کو اپنی مرضی سے استعمال کر رہے ہیں۔
ب۔ بی بی سی نے جہاں تک ممکن ہے اس بات کی کوشش کی ہے کہ اس کے وِجٹ اور مواد میں کسی قسم کی کوئی غلطی، وائرس یا اور کوئی خرابی نہ ہو، تاہم بی بی سی ان باتوں کی ضمانت نہیں دے سکتا۔
ج۔ جہاں تک قانون اجازت دیتا ہے، بی بی سی اپنے وِجٹ، اپنے مواد اور اپنی ویب سائٹس کی کسی قسم کی ضمانت نہیں دیتا اور نہ ہی بی بی سی اپنے وِجٹ یا مواد سے پہنچنے والے کسی بھی نقصان کا ذمہ دار ہوگا۔
د۔ آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ آپ اپنے کمپیوٹر کو وائرس سے محفوظ رکھنے کا خاطر خواہ بندوبست کیجیے۔
ر۔ بی بی سی جب چاہے اپنے مواد میں ترمیم کر سکتا ہے یا اسے ہٹا سکتا ہے اور اگر آپ استمال کندہ کے لیے بنائی گئی شرائط سے روگردانی کرتے ہیں تو بی بی سی اپنے وِجٹ تک آپ کی رسائی بند کر سکتا ہے۔
عمومی شرائط:
استعمال کی شرائط کو انگلینڈ کے قوانین کے حوالے سے دیکھا جائے گا اور ان پر صرف انگلینڈ کی عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی ہو سکتی ہے۔



















