bbc.co.uk navigation

بی بی سی اردو کی موبائل سائٹ

mobile phone

بی بی سی اردو کی ویب سائٹ کا ایک ورژن اب موبائل فون، پی ڈی اے اور دیگر وائرلیس آلات پر دستیاب ہے۔

اپنے موبائل کی ’ویب ایپلیکیشن‘ یا پر جا کر یہ ایڈریس ٹائپ کریں:

کلِک http://www.bbc.co.uk/urdu/mobile

اس صفحے پر دوبارہ جانے کے لیے آپ اسے ’بُک مارک‘ کر سکتے ہیں یا ’فیورٹس‘ میں سیوو یعنی محفوظ کر سکتے ہیں۔

یہ جاننے کے لیے کہ کیا آپ اپنے موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں اپنے موبائل نیٹ ورک آپریٹر سے رابطہ کریں۔

خرچ؟

موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرنے کے اخراجات کا انحصار آپ کے موبائل کانٹریکٹ پر ہے۔

یہ جاننے کے لیے کہ آپ کو موبائل پر انٹرنیٹ استعمال کرنے پر کتنا خرچ آئے گا اپنے موبائل نیٹ ورک آپریٹر سے رابطہ کریں۔ ہو سکتا ہے کہ بعض اخراجات آپ کے موجودہ موبائل کانٹریکٹ میں ہی شامل ہوں یا پھر آپ ’ڈیٹا پیکیج‘ یا ’ڈیٹا پیکٹ‘ کا انتخاب کر سکتے ہیں جس سے آپ اپنے موبائل پر کم قیمت میں انٹرنیٹ استعمال کر سکتے ہیں۔

بی بی سی اس سائٹ کو پڑھنے کی کوئی فیس چارج نہیں کرتا۔

بی بی سی سلیکٹ: موبائل پر اردو خبریں

بی بی سی اردو ڈاٹ کام نے آپ کے موبائل فون پر تازہ ترین خبریں پہنچانے کے لیے ایک نئی ’ایپلِکیشن‘ تیار کی ہے۔

بی بی سی سلیکٹ نامی اس موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے آپ با آسانی بی بی سی اردو پر شائع ہونے والی خاص خاص خبروں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ ایپلیکیشن بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے شہ سرخیاں اور خبریں آپ کے موبائل تک خود بخود پہنچاتی ہے۔ آپ چاہیں تو یہ شہ سرخیاں اور خبریں آن ڈیمانڈ بھی دستیاب ہو سکتی ہیں یا خود بخود آپ کے موبائل پر دکھائی دے سکتی ہیں (اس بات کا انحصار آپ کے موبائل سیٹ کی صلاحیت پر ہے)۔ مختصر یہ کہ اگر آپ کے پاس بی بی سی سلیکٹ ہے تو شہ سرخیاں اور خاص خاص خبریں آپ کے موبائل سے بالکل بھی دور نہیں۔

بی بی سی اردو سلیکٹ موبائل ایپلیکیشن حاصل کرنے کے لیے اپنے موبائل کے براؤزر پرwww.bbcurdu.com/select پر جا کر آپ ہماری اس سہولت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

پاکستان اور بھارت سے باہر مقیم قارئین ہماری یہ سہولت اپنے موبائل فون سے ’ٹیکسٹ‘ کے ذریعے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے لفظ URDU لکھ کر برطانیہ میں ہمارے فون نمبر 00447624882488 پر ایس ایم ایس کیجیے، اور ضروری سیٹنگز ڈاؤن لوڈ کیجیے۔

آپ کو بی بی سی اردو کی یہ نئی کاوش کیسی لگی، ہمیں اس صفحے کے نیچے دیے گئے ای میل فارم کے ذریعے ضرور بتائیےگا۔

مدیر، بی بی سی اردو ڈاٹ کام

مزید معلومات:

کلِک بی بی سی اردو سلیکٹ کے بارے میں اپنے سوالات (FAQ) کے جوابات کے لیے یہاں کِلک کیجیے۔

کلِک مزید تکنیکی معلومات کے لیے یہاں کِلک کیجیے۔

Virtual keyboard

ہم سے رابطہ کریں

* مطلوبہ فیلڈز کی نشاندہی

کلِک بی بی سی اردو سلیکٹ کے بارے میں اپنی رائے یا فیڈ بیک دینے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

اسی بارے میں

BBC © 2012 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔