Advertisement
آخری وقت اشاعت:Tuesday, 10 , 2009, 14:11 GMT 19:11 PST

ہمارے بارے میں

بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے بارے میں:
بی بی سی اردو سروِس کی انعام یافتہ ویب سائٹ بی بی سی اردو ڈاٹ کام خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے اردو زبان کی سب سے بڑی ویب سائٹ ہے۔ جولائی دو ہزار دو میں لانچ ہونے کے بعد بی بی سی اردو ڈاٹ کام نے نیوز ویب سائٹوں میں اپنا ایک منفرد مقام بنا لیا ہے۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر آپ پل پل بدلتی خبروں کے علاوہ، فوٹو فیچر، تجزیے اور تازہ ترین ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ریڈیو سروِس:
بی بی سی کی عالمی سروس گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان، بھارت اور خلیجی ممالک میں مقیم اردو کے سامعین کے لئیے پروگرام پیش کر رہا ہے۔ بی بی سی رادو ڈاٹ کام کے آنے کے بعد ہمارے اردو سامعین کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے اور دنیا بھر میں مقیم اردو سمجھنے والے لوگ اب ہماری ویب سائیٹ پر موجود لنکس کے ذریعے بی بی سی کی عالمی سروس کے اردو ریڈیو پروگراموں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

بی بی سی اردو سروس کے ریڈیو پروگرام:
جہاں نما
1.30 - 2.00 AMگرینچ
فریکوینسی: میڈیم ویو 1413 کلوہرٹز، اور شارٹ ویو 6065، 7180، 11750، 15510 کلو ہرٹز یا 19، 25، 41، 49، 212 میٹر بینڈ

پاکستان، بھارت اور خلیجی ممالک کے سامعین کے لۓ صبح سویرے تازہ عالمی خبروں اور تبصروں پر مشتمل اس پروگرام میں گئی رات کے واقعات اور آنے والے دن میں متوقع حالات کا تفصیلی جائزہ شامل ہوتا ہے- ایک طرح سے جہاں نما میں پورے دن کی خبروں کا ایجنڈا طے ہو جاتا ہے- ایک ہفتہ وار تعلیمی سلسلہ اور آپ کے خطوط کے جواب بھی پروگرام کا حصہ ہیں

سیربین
3.00 - 4.00 PM گرینچ
فریکوینسی: میڈیم ویو 1413 کلوہرٹز، اور شارٹ ویو 5965، 7205، 9510، 15160 کلو ہرٹز یا 19، 31، 41، 49، 212 میٹر بینڈ

بی بی سی اردو سروس ریڈیو کا طرہ امتیاز اور ہماری طویل ترین دورانئے کی مجلس جنوبی ایشیا میں شام ڈھلے سنی جا سکتی ہے- تازہ عالمی خبروں کا بلیٹن، پاکستان اور بھارت سے ہمارے نامہ نگاروں کی رپورٹیں، دنیا بھر سے بی بی سی کے صحافیوں کے مراسلے اور تبصرے، اہم شخصیات کے انٹرویو، آپ کے خطوط، عام دلچسپی کے موضوعات پر فیچر اور معیشت، کھیل اور حالات حاضرہ پر ہمارے ہفتہ وار سلسلے، یہ سب سیربین کا حصہ ہیں

شب نامہ
5.30 - 6.00 PM گرینچ
فریکوینسی: میڈیم ویو 1413 کلوہرٹز، اور شارٹ ویو 6060، 7205، 9605، 11690کلو ہرٹز یا25، 31، 41، 49، 212 میٹر بینڈ

رات گۓ نشر ہونے والے اس پروگرام میں دن بھر کے واقعات کا احاطہ کیا جاتا ہے اور خاص خاص موضوعات پر تفصیلی نظر ڈالی جاتی ہے- سیربین کی طرح شب نامے میں بھی عالمی خبروں کا بلیٹن اور نامہ نگاروں کی رپورٹیں اور مراسلے شامل ہوتے ہیں لیکن ہماری کوشش یہ رہتی ہے کہ نئی خبروں کے ساتھ ساتھ چند گھنٹے پرانے واقعات پر متعلقہ شخصیات کے تبصرے اور آراء بھی شامل کی جائیں

ہفتہ وار سلسلے
میزان :
حالات حاضرہ اورعام دلچسپی کے موضوعات پر آزادانہ بحث کا یہ سلسلہ سینیچر کے سیربین میں پیش کیا جاتا ہے

کھیل کے میدان سے : پاکستان ہو یا پیرو اور کرکٹ ہو یا کبوتر بازی، جہاں کھیل ہو گا وہاں ہمارے نامہ نگار احوال بتانے کے لۓ موجود ہوں گے- ہر جمعے کو سنئے سیربین میں

آپ کی معیشت : مقامی، ملکی اور بین الاقوامی معیشت فرد کی زندگی پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے، سنئے ہر جمعرات کے سیربین میں

دریافت : سائنس کی ترقی سے ماحولیات، صحت عامہ، اور ہمارے کام کرنے اور تفریح کے طور طریقے کیسے بدلتے ہیں، سنئے جمعے کے جہاں نما میں

برطانیہ کے سامعین کے لئیے:
برطانیہ میں مقیم اردو سروس کے سامعین ہماری یہ نشریات اب سکائی ڈیجیٹل کے ورلڈ سروس ایکسٹرا چینل 902 پر بھی سن سکتے ہیں۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔