|
ستیم: تفتیش’فراڈ آفس‘ کے حوالے
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ستیم کمپیوٹرز میں سامنے آنے والے گھپلے کی تحقیقات کی ذمہ داری مالی بدعنوانیوں کی تفتیش کرنے
والے وفاقی ادارے سیریئس فراڈ آفس کو سونپ دی گئی ہے۔
یہ ادارہ کارپوریٹ شعبے میں وسیع پیمانے پر ہونے والی بدعنوانیوں کی تحقیقات کے لیے بنایا گیا ہے۔ کمپنی امور کے بھارتی وزیر پریم چند گپتا کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم اس معاملے کا تفصیلی جائزہ لے گی اور تین ماہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ستیم کے آڈیٹرز کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے گا۔ ادھر پولیس حکام نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا ہے کہ انہوں نے منگل کو ستیم کے کھاتوں کی آڈٹ کرنے والے ادارے ’پرائس واٹر ہاؤس کوپرز‘ کے حیدرآباد میں واقع دفتر کی تلاشی لی ہے۔ تاہم کمپنی کے ترجمان نے کسی ایسے چھاپے کی تردید کی ہے اور کہا ہے وہ معلومات کی فراہمی کے سلسلے میں مختلف ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ’ ہم تفتیشی ایجنسیوں سے مکمل تعاون کر رہے ہیں اور وہ تمام کاغذات، معلومات اور مواد فراہم کر رہے ہیں جو ہم سے طلب کیا گیا ہے‘۔ ستیم کمپیوٹرز میں فراڈ کا معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب گزشتہ ہفتے ستیم کمپیوٹرز کے سابق چیئر مین بی رامالنگا راجو کمپنی کے کھاتے میں سات ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی جعلسازی کی بات تسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ بعد ازاں انہیں آندھرا پردیش کی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا اور عدالت نے انہیں تیئس جنوری تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ راجو کے اعتراف کے بعد اتوار کو حکومت نے ستیم کمپیوٹرز کی حالت بہتر بنانے کے لیے نیا بورڈ تشکیل دیا تھا جس کے بعد کمپنی کے حصص میں 60 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ ستیم کمپیوٹرز کا کاروبار پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔ اس کمپنی میں 53 ہزار ملازمین کام کرتے ہیں اور گزشتہ سال کمپنی کی سالانہ آمدنی چالیس بلین ڈالر تھی لیکن بدعنوانی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد کمپنی اپنا وجود قائم رکھنے کے لیے مشقت کر رہی ہے۔ |
اسی بارے میں
بہتر حالات کی امید میں شیئر اوپر12 January, 2009 | انڈیا
ستیم کے نئے بورڈ کا اعلان11 January, 2009 | انڈیا
ستیم کے رامالِنگا راجو گرفتار10 January, 2009 | انڈیا
ستّیم میں کروڑوں کی بدعنوانی 07 January, 2009 | انڈیا
بیس ہزار کروڑ روپے کے پیکج کا اعلان 07 December, 2008 | انڈیا
’مالی بحران پرمزید قدم اٹھائیں گے‘ 15 October, 2008 | انڈیا
فکر کی کوئی بات نہیں: چدمبرم08 October, 2008 | انڈیا
پارلیمان کے بعد اب سٹاک میں تیزی23 July, 2008 | انڈیا
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||