BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 10 January, 2009, 08:34 GMT 13:34 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ستیم کے رامالِنگا راجو گرفتار
 

 
 
فائل فوٹو
جمعہ کی رات رامالنگا راجو اور راما راجو نے آندھرا پردیش پولیس کے اعلی افسر کے سامنے سرنڈر کر دیا
ستیم کمپیوٹرز کمپنی کے سابق چیئرمین بی رامالنگا راجو اور ان کے بھائی راما راجو کو جمعہ کی رات گرفتار کر لیا گیا ہے۔

گرفتاری کے بعد آندھرا پردیش کی پولیس نے ان سے پوچھ گچھ کی ہے تاہم سنیچر کو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

بدھ کو بی رامالنگا راجو کمپنی کے کھاتے میں سات ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی جعل سازی کی بات تسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

سنیچر کی صبح راجو کی میڈیکل جانچ ہوئی کیونکہ وہ پچھلے کچھ روز سے دل کے مریض ہیں۔ ان کے وکیل بھرت کمار کے مطابق راجو اور ان کے بھائی راما راجو سے رات میں پوچھ گچھ ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ستیم کمپنی کے سابق فائنانس افسر ولدا مڑی سرینیواس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

حکومت نے ستیم بورڈ کو خارج کر دیا ہے اور اس میں حکومت کی جانب سے 10 ڈائرکٹرز بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بورڈ کی پہلے سے طے سنیچر کو ہونے والی میٹنگ اب نہیں ہوگی۔

ہندوستان میں کمپنیوں کے معاملات کے وزیر پریم چند گپتا نے کہا ستیم کا موجودہ بورڈ وجود میں نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سنیچر وہ وزير اعظم سے ملاقات کرانہیں حالات کی جانکاری دیں گے۔

جمعہ کی رات رامالنگا راجو اور راما راجو نے آندھرا پردیش پولیس کے اعلی افسر کے سامنے سرنڈر کر دیا۔

ریاستی پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا اور معاملات کی تفتیش ریاست کی سی آئی ڈی کی جرائم برانچ کو سونپ دی ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف اقتصادی جرائم کے کئی مقدمے درج کیے ہیں۔

ستیم کمپیوٹرز کا کاروبار کئی ممالک میں پھیلا ہوا ہے اور اس کے پچاس ہزار سے زیادہ ملازم ہیں۔

ستیم سکینڈل سامنے آنے کے بعد ہندوستان کا حصص بازار گر گیا تھا اور پھر دنیا کے سرمایہ کاروں میں افرا تفری مچ گئی تھی۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد