BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 02 December, 2008, 07:25 GMT 12:25 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
آسام: ریل میں بم دھماکہ، 2 ہلاک
 

 
 
 فائل فوٹو
آسام میں علیحدگی پسند تحریک ایک عرصے سے چلی آرہی ہے جس کے نتیجے میں تشدد کے واقعات عام ہیں
ہندوستانی کی شمال مشرقی ریاست آسام میں ایک مسافر ٹرین میں بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ منگل کی صبح پیش آیا ہے۔

آسام کے پولیس چیف جی ایم شریواستو نے بی بی سی کو بتایا بم دھماکے میں 23مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

مسٹر شریواستو کا کہنا تھا ’مرنے والی کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت بہت نازک ہے۔‘

ٹرین جنوبی آسام کے لمبڈنگ ریلوے اسٹیشن سے شمالی آسام کے علاقے تنسوکیا جارہی تھی۔

بم پہاڑی علاقے کاربی انگلونگ کے دیپو ریلوے سٹیشن پر رکی اور مسٹر شریواستو کا کہنا ہے کہ ’اسی وقت ایک بم دھماکہ ہوا اور بم شاید ایک بیگ میں تھا۔‘

زخمیوں کو دیپو کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہےلیکن جن زخمیوں کی حالت نازک ہے انہیں گوہاٹی کے ہسپتال لے جایا جارہا ہے۔

حالت نازک
 ’مرنے والی کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ بعض زخمیوں کی حالت بہت نازک ہے۔
 
جی ایم شریواستو

دھماکے کے بعد جنوبی آسام اور شمالی آسام کے درمیان چلنے والی ریل سروس متاثر ہوئی ہے لیکن ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریل سروس ایک دن میں واپس شروع کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کاربی انگلانگ علاقے میں سکیورٹی سخت کی جائے گی۔

آسام میں کسی بھی علیحدگی پسند تنظیم نے ابھی تک دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔ لیکن پولیس کو شک ہے ان دھماکوں کو پیچھے کاربی میں علیحدگی پسند تنظیم کاربی لونگری نیشنل لبریشن فرنٹ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

یہ گروپ ماضی میں کاربی انگلانگ میں ہندی بولنے والوں پر حملے کرنے میں ملوث رہا ہے اور پیر کو گروپ نے آزاد خطے کے لیے ہڑتال کی کال دی تھی۔

آسام میں 30 اکتوبر کو نو بم دھماکے ہوئے تھے جس میں آسام کے چار علاقوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بیشتر ہلاکتیں گوہاٹی میں ہوئی تھیں۔

آسام حکومت نے الزام لگایا تھا کہ ان دھماکوں کے پیچھے علیحدگی پسند تنظیم یونائیٹیڈ لبریشن فرنٹ اور نیشنل ڈیموکریٹک فرنٹ آف بوڈولینڈ کا ہاتھ تھا۔

 
 
اسام فائل فوٹو آسام تشدد کا سلسلہ
آسام میں ہندی بولنے والوں کے خلاف تشدد
 
 
نڈین پولیس انڈیا میں جھڑپیں
آسام کے قصبے موئراباری میں کرفیو نافذ
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد