BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 01 December, 2008, 14:48 GMT 19:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’حملوں کا کڑا جواب دیا جائےگا‘
 

 
 
 پی چدمبرم
حملوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی
ہندوستان کے نئے وزیر داخلہ پی چدامبرم نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ عہدے سنبھالنے کے چند گھنٹوں بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حملے ممبئی پر نہیں بلکہ ہندوستان کے تصور اور اس کے سیکولر کردار پر ہیں۔

ممبئی حملوں کے بعد شدت پسندی سے نمٹنے میں ناکام رہنےکے الزامات اور سیاسی حلقوں سے زبردست دباؤ کے بعد شوراج پاٹل نے استعفی دے دیا تھا۔

نئے وزیرِ داخلہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں سخت الفاظ میں کہا کہ ممبئی پر شدت پسندوں نے جو حملہ کیا ہے وہ ہندوستان کے تصور پر حملہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہندوستان کی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان حملوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی اور اسکا کڑا جواب دیا جائے گا۔

پی چدمبرم کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزارت داخلہ کا عہدہ ابھی ابھی سنبھالا ہے اور ایک دو دن میں وہ جب وزارات کے سارے مسائل سمجھ لیں گے تب شاید بہتر ڈھنگ سے یہ بتا پائیں گے کہ شدت پسندی کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کی پالیسیاں کیا ہونگی۔

حالانکہ ان کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کی جنگ سختی سے لڑی جائے لیکن اس کے لیے انہیں ریاستی حکومتوں کے عوام اور ديگر اداروں کی مدد درکار ہوگی۔

نئے وزیر داخلہ سے جب یہ پوچھا گیا کہ حملوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جا رہا ہے اس بارے میں ہندوستان نے پاکستان سے کوئی شکایت کی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی اس طرح کے سوالات کا جواب نہیں دے سکتے ہیں۔

ممبئی حملوں کے بعد ہندوستان کی وزارات داخلہ، خفیہ اداروں اور حکومت کی زبردست نکتہ چینی ہو رہی ہے۔ سابق وزیرخزانہ چدمبرم نے ایک ایسے وقت میں وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالا ہے جہاں نہ صرف انہیں شدت پسندی جیسے پیچیدہ مسائل کا سامنا ہے بلکہ اندرونی سکیورٹی اور پاکستانی سے کشیدہ تعلقات پر بھی نئے طریقے سے غور کرنے کا دباؤ ہے۔

 
 
برطانوی ارب پتی
ہلاک ہونے سے کچھ دیر قبل انٹرویو
 
 
ممبئی حملے
ممبئی میں فائرنگ : تصاویر
 
 
آنکھوں دیکھا حال
’ٹکٹ لینے گیا تھا کے فائرنگ شروع ہو گئی‘
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد