BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 19 November, 2008, 07:05 GMT 12:05 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
سکھ مخالف فسادات غلط: راہل
 
راہل گاندھی
راہل یوتھ کانگریس کے انتخابات کے پروگرام کے اعلان کے لیے پنجاب پہنچے تھے
ہندوستان کی حکمراں کانگریس پارٹی کے جنرل سیکریٹی راہل گاندھی نے فوج کی کاروائی ’آپریشن بلو سٹار‘ کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے 1984 کے سکھ مخالف فسادات کو ’بالکل غلط‘ قرار دیا ہے۔

منگل کو ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ان فسادات کے لیے قصورواروں کو سزا دی جانی چاہیے۔

راہل گاندھی کی دادی اور ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے آپریشن بلو سٹار کے لیے سکھ مذہب کے مقدس مرکز سورن مندر میں فوج کے داخلے کی اجازت دی تھی۔ اس واقعہ کے کچھ عرصے بعد اندرا گاندھی کے دو محافظوں نے انہیں قتل کر دیا تھا۔

اس کے بعد پورے ملک میں سکھ مخالف فسادات بھڑک اٹھے تھے اور دلی میں ہی کئی سکھوں کو قتل کر دیا گیا تھا۔

اس وا‏قعہ کو دو دہائیاں گزر چکی ہیں لیکن اس کے باوجود آپریشن بلو سٹار اور سکھ مخالف فسادات کے لیے کانگریس کو بار بار صفائی دینی پڑتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ راہل گاندھی کے والد اور اندرا گاندھی کے بیٹے راجیو گاندھی نے اپنی والدہ کے قتل کے بعد بھڑکنے والے فسادات کے بعد یہ کہا تھا کہ ’ جب ایک بڑا درخت گرتا ہے تو زمین تو تھوڑی بہت ہلتی ہی ہے۔‘

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد