|
ریو پارٹی میں منشیات کی تصدیق
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی میں ریو پارٹی کے دوران گرفتار کیے گئے نوجوانوں کے خون کی جانچ کے بعد پتہ چلا ہے کہ ان میں منشیات کی مقدار موجود تھی۔
ڈپٹی پولیس کمشنر وشواش راؤ نانگرے پاٹل نے بی بی سی سے اس بات کی تصدیق کی کہ جن لوگوں کے خون کی جانچ کی گئی تھی ان میں سے ایک سو نو کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے یعنی انہوں نے اس پارٹی میں منشیات کا استعمال کیا تھا۔ پاٹل کے مطابق جن لوگوں کی رپورٹ آئی ہے وہ سب لڑکے ہیں اور ابھی سو لوگوں کی رپورٹ آنی باقی ہے جن میں لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ پاٹل کا کہنا ہے کہ اب پولیس ان لوگوں کو سمن بھیجی گی اس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں آئے گی۔ منشیات قانون کے مطابق ذاتی طور پر منشیات استعمال کرنے کی سزا چھ ماہ قید ہو سکتی ہے۔ ممبئی کے جوہو علاقے میں واقع پب ’بامبے سیونٹی ٹو ڈگری ایسٹ‘ میں پانچ اکتوبر کو انسداد منشیات سیل عملہ نے وہاں چل رہی ریو پارٹی پر چھاپہ مارا تھا۔ پولیس نے دو سو اکتیس لوگوں کو گرفتار کیا تھا جن میں 39 لڑکیاں اور منشیات فراہم کرنے والے آٹھ ایجنٹ تھے جن میں سے چھ کو ضمانت
مل چکی ہے لیکن دو ابھی بھی پولیس حراست میں ہیں۔
پاٹل کے مطابق ان میں ایک اس پب کا اسرائیلی ڈی جے سیمون ہے جس پر الزام ہے کہ وہ کاروباری طور پر منشیات فراہم کرنے والا ایجنٹ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف انسداد منشیات قانون کے تحت کیس چلے گا۔ پارٹی میں چھاپے کے دوران پولیس کو وہاں سے ایکسٹیسی کی ایک سو چار گولیاں ایل ایس ڈی کے آٹھ سو پچاس ڈراپ اور نو لاکھ روپے سے زائد کی چرس ملی تھی۔ پولیس نے جب ریو پارٹی پر چھاپہ مارا تھا اس وقت اس میں کئی فلمی ہستیوں کے بیٹے بھی موجود تھے۔ ریو پارٹیوں میں عام طور پر منشیات کا بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے اور یہ کافی مہنگے ہوتے ہیں اس لیے ان میں اکثر بڑے گھر کے نوجوان ہی شامل ہوتے ہیں۔ پاٹل کا کہنا تھا کہ جب پولیس نے چھاپہ مارا تھا تب پولیس پر گرفتار نوجوانوں کے والدین نے الزام عائد کیا تھا کہ بلا وجہ انہیں گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ ان کے بچے منشیات نہیں لے رہے تھے۔ ریو پارٹیاں شہروں میں عام ہیں۔ اس سال مارچ میں پولیس نے ممبئی سے کچھ دور پونے شہر میں چھاپہ مار کر دو سو اکہتر لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ |
اسی بارے میں
سی بی آئی سےتفتیش کا مطالبہ10 March, 2008 | انڈیا
انسانی سمگلنگ، ایک سنگین مسئلہ05 October, 2007 | انڈیا
پونے: 280 افراد ضمانت پر رہا06 March, 2007 | انڈیا
راہول مہاجن کو گرفتار کر لیاگیا05 June, 2006 | انڈیا
’ہائی سوسائٹی‘ کا نیا فیشن 05 June, 2006 | انڈیا
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||