BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 18 November, 2008, 14:05 GMT 19:05 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’دہشتگردی پرسیاست‘اڈوانی
 

 
 
اڈوانی
لال کرشن اڈوانی آج کل انتخابی مہم پر ہیں
ہندوستان میں حزب اختلاف کے رہنما لال کرشن اڈوانی نے کانگریس کی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہشت گردی کے سوال پر ووٹ کی سیاست کر رہی ہے اور اس سے دہشتگردی کے خلاف مہم کمزور پڑیگی۔

چھتیس گڑھ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر اڈوانی نے مالیگاؤں بم دھماکوں میں بعض مشتبہ ہندو شدت پسندوں کی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے پورے ہندو سماج کو بدنام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ’ ہم نے تو کبھی مسلم دہشت گردی کی چرچا نہیں کیا۔ پنجاب میں جب دہشت گردی تھی تو کبھی ہم نے اسے سکھ دہشت گردی نہیں کہا تو آج آخر ہندو دہشت گردی کا نام کیوں دیا جا رہا ہے۔‘

مسٹر اڈوانی نے کہا کہ کانگریس کی حکومت مسلمانوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہندو سماج کو بدنام کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا ’ووٹ کی سیاست سے دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔‘

بی جے پی کے سابق صدر وینکیا نائڈو نے بھی مالیگاؤں بم دھماکے کے سلسلے میں بعض ہندومذہبی رہنماؤں اورایک فوجی افسر کی گرفتاری پر نکتہ چینی کی تھی۔ ایک نیوز کانفرنس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کانگریس کی حکومت سی بی آئی اور اے ٹی ایس کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

 کانگریس کی حکومت مسلمانوں کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہندو سماج کو بدنام کر رہی ہے ۔
 
بی جے پی رہنما لال کرشن اڈوانی

حکمراں کانگریس نے بی جے پی پر دوہری پالیسی اختیار کرنے کا الزام لگايا ہے۔ پارٹی کے ترجان منیش تیواری نے کہا کہ جب سیکیوریٹی فورسز نے ملک میں دیگر بم دھماکوں کا معاملہ بے نقاب کیا تھا تو یہی بی جے پی کی قیادت پولیس کی پیٹھ تھپتھا رہی تھی’ لیکن جب مالیگاؤں کے بم دھماکے کی تفتیش نے ایک نئی سمت اختیار کر لی تو انہوں نے دہشت گردی کے کے معاملے پر اچانک اپنا پورا موقف ہی بدل دیا۔‘

منیش تیواری کا کہنا ہے کہ پولیس اور تفتیشی ادارے مکمل آزادی کے ساتھ اپنی تفتیش کر رہے ہیں ’ یہ بی جے پی ہے جو دہشت گردی کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ پارٹی دہشت گردی کو مذہبی اور سیاسی نظریے سے دیھکنا چاہتی ہے۔‘

مالیگاؤں بم دھماکے میں دو سادھوؤں سمیت نو مشتبہ ہندوؤں کی گرفتاری کے بعد یہ معاملہ کانگریس او ر بی جے پی کے درمیان مسلسل بحث و تکرار کا موضوع بنا ہوا ہے۔ بی جے پی کی ہمنوا ہندو تنظیمیں گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد کو بے قصور سمجھتی ہیں اور وہ ان کی قانونی مدد کے لیے چندہ جمع کررہی ہیں۔

 
 
بی جے پی لوگو بی جے پی کی تیاریاں
انتخابی مہم کا آغاز گجرات کے طرز پر
 
 
اڈوانی کی شخصیت
سچن، رانی مکھرجی اور کم کھانا
 
 
واجپئی اور اڈوانی بی جے پی کنونشن
اب نئے پارٹی صدر کے لیے جوڑ توڑ شروع ہو گیا ہے
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد