BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 October, 2008, 15:00 GMT 20:00 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
فکر کی کوئی بات نہیں: چدمبرم
 
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سنسکس کے گرنے کو ملک کی معیشت سے پوری طرح جوڑنا صحیح نہیں ہوگا
ہندوستان کے حصص بازار میں آئی زبردست گراوٹ کے بعد وزیر خزانہ پی چدم برم نے کہا کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ معیشت کی بنیاد بہت مضبوط ہے۔

بدھ کو حصص بازار میں سات سو پوانٹس کی گرواٹ آئی اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب بازار 11000 پوائنٹس سے نیچے چلا گیا تھا۔ بازار میں اتنی گراوٹ گزشتہ دو برس بعد آئی ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سنسکس کے گرنے کو ملک کی معیشت سے پوری طرح جوڑنا صحیح نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا ’سرمایہ کاروں کو دقت ضرور ہو رہی ہے لیکن انہیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ معیشت کی بنیاد بہت مضبوط ہے۔‘

گذشتہ نو مہینوں ميں سنسکس 21000 سے گر کر 11000 کے آس پاس پہنچ گیا ہے۔

ادھر منصوبہ بندی کمیشن کے نائب سربراہ مونٹیک سنگھ اہلووالیہ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو بازار میں قائم رہنا چاہیے کیونکہ جیسے ہی امریکی بازار میں بہتری آئے گی ویسے ہی ہندوستان بازار بھی اوپر جائے گا۔

ان کا کہنا تھا ’بھارتی بازار میں گراوٹ آنا کوئی انوکھی بات نہیں ہے اور یہ امریکی بازار کے سبب ہو رہا ہے، اس سے ہندوستانی بازار کو دقت نہیں ہے۔‘

اقتصادی معاملات کے ماہر ایم کے وینو کے مطابق موجودہ حالات سے معیشت کی ترقی کی رفتار نو سے کم ہو کر سات فیصد ہو سکتی ہے۔

ان کے مطابق ترقی کی شرح نو سے سات فیصد آئے تو تھوڑی دقتیں ضرور آئیں گی۔ لیکن اگر امریکہ میں ترقی کی شرح صفر بھی ہو جائے تو بھی ہندوستان ساڑھے چھ فیصد کی شرح سے ترقی کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے میوچئل فنڈ فروخت کرنے والوں ، بروکرز اور رئل اسٹیٹ سے جڑے لوگوں کو دقت ہوگی۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد