BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 April, 2008, 08:43 GMT 13:43 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
شاہ جہان کا خنجر، سترہ لاکھ پاؤنڈ میں
 
شاہ جہاں کا خنجر
’شاہ جہاں کو قیمتی اور نادر اشیاء کا شوق تھا‘
مغل حکمران شاہ جہاں کا سونے کا ذاتی خنجر لندن میں سترہ لاکھ پاؤنڈ میں نیلام ہوا ہے۔ نیلامی کرنے والے عالمی ادارے بونہمز نے بتایا کہ خنجر اندازے سے تین گنا زیادہ قیمت میں خریدا گیا۔

شاہ جہاں کے اس ذاتی خنجر پر ان کا نام کندہ ہے اور اس کی تاریخ سن سولہ سو انتیس اور تیس کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ بونہمز کی پریس ریلیز کے مطابق خنجر کی دھار پر شاہ جہاں کا شاہی رتبہ، تاریخ اور جائے پیدائش کندہ ہے اور یہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ ان کا ذاتی خنجر تھا۔

خنجر بیلجیم کے شہری ژاک دیزینفان کے پاس تھا جنہوں نے اسلامی، ہندوستانی اور جنوب مشرقی ایشیا سے فن کے نمونے جمع کرنے میں پانچ دہائیاں صرف کی ہیں۔ دیزینفان کا تعلق برسلز کے ایک امیر خاندان سے ہے جن کی فرانس میں ٹیکسٹائیل ملیں ہیں۔

شاہ جہان کا خنجر

بونہمز کے مطابق دیزنفان کا نوادرات کا خزانہ اس وقت منظر عام پر آیا جب شاہ ایران انیس سو انہتر میں ان کے گھر گئے۔

مغل شہنشاہ شاہ جہاں دنیا بھر میں تاج محل بنوانے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ بونہمز کے جریدے میں مؤرخ ولیم ڈیلرمپل نے لکھا ہے کہ شاہ جہاں کو خوبصورت اور نادر اشیاء کا شوق تھا اور اس کا ذکر اس دور میں ہندوستان جانے والے کئی لوگوں نے کیا۔

 
 
اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد