|
سی بی آئی سےتفتیش کا مطالبہ
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی مغربی ریاست گوا میں مردہ پائی گئی پندرہ سالہ برطانوی لڑکی سکارلیٹ کیلنگ کے اہل خانہ نے کہا کہ انہیں گوا پولیس
پر اعتماد نہیں ہے اس لیے معاملے کی تفتیس مرکزی تفتیشی ادارے سی بی آئی سے کرائی جائے۔
ادھر لاش کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کیا گيا ہے جس میں سکار لیٹ کے قتل کیے جانے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گيا ہے۔ نئی رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جبکہ تین دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ سکار لیٹ اٹھارہ فروری کو ساحل سمندر پر مردہ پائی گئی تھیں۔ پہلی بار لاش کے معائنے کے بعد پولیس نے اسے زیادہ نشے میں ڈوبنے کا واقعہ بتا کر معاملہ رفعہ دفع کر دیا تھا لیکن عوام نے پولیس کے رویے پر شکوک و شبہات ظاہر کیے تھے جس کے بعد لاش کا دوبارہ معائنہ کرایا گیا۔ سکارلیٹ کیلنگ کی موت سے زرا پہلے مبینہ طور سمسنگ ڈی سوزا نامی ایک شخص کو دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے ڈی سوزا کو گرفتار کیا ہے لیکن ان کے خلاف قتل کا نہیں بلکہ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ سکارلیٹ کی ماں پولیس کے رویے سے پہلے ہی مطمئن نہیں تھیں اور نئی رپورٹ آنے کے بعد انہوں نے اس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کے وکیل وکرم ورما نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’سکارلیٹ کی ماں کو پولیس کی تفتیش پر اعتماد نہیں ہے، کسی کو مرکز سے آنا چاہیے یا پھر سی بی آئی اس کی تفتیش کرے۔‘ اس معاملے میں دو اہم سوال یہ ہیں کہ پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کا خدشہ کیوں نہیں ظاہر کیا گیا کہ یہ قتل بھی ہوسکتا تھا اور دوسرے یہ کہ پولیس نے پہلے یہ بات کیوں نہیں بتائی کہ اس میں منشیات کا پہلو بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق سکارلیٹ نے نشیلی ادویات استمعال کی تھیں اور اس میں بعض ڈرگ ڈیلر بھی ملوث ہیں جن سے پولیس نے پوگچھ کی تھی لیکن اسے ظاہر نہیں کیا تھا۔ تازہ تفتیش کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ قتل سے پہلے سکار لیٹ کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔ سکارلیٹ اپنی ماں اور چار بھائی بہنوں کے ساتھ نومبر میں گوا سیاحت کے لیے آئی تھیں۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق گزشتہ ایک برس میں گوا میں چار برطانوی شہری مشکوک حالت میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ |
اسی بارے میں
سیاحوں کے لیے خصوصی پولیس26 September, 2007 | انڈیا
جےپور:برطانوی خاتون کی آبروریزی10 January, 2008 | انڈیا
ہنا فوسٹر قتل: ملزم کی حوالگی کا حکم08 June, 2007 | انڈیا
بچوں سے زیادتی، مفرور برطانوی پیش 30 June, 2005 | انڈیا
یورپ میں سواستک کا تنازعہ 17 January, 2007 | انڈیا
کنبھ سے برطانوی خاتون کا لگاؤ17 January, 2007 | انڈیا
برطانوی ہیجڑے کو دیوی کا رتبہ13 April, 2007 | انڈیا
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||