BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 03 October, 2007, 11:57 GMT 16:57 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بہادر شاہ ظفر کے ورثاء کا لال قلعہ پر دعوی
 

 
 
بہادر شاہ ظفر کے ورثاء
رونق بیگم اپنےشوہر اقبال نواب کے ساتھ نوی ممبئی کے علاقہ نیرول میں مقیم ہیں
آخری مغل شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کے ورثاء رونق زمانی بیگم اور ان کی بہن زینت محل شیخ اب دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر ملکیت کا دعویٰ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

رونق اور زینت، کلکتہ میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہی سلطانہ بیگم کی بیٹیاں ہیں۔ سلطانہ بیگم کی شادی بہادر شاہ ظفر کے پڑ پوتے شہزادے مرزا بدر بخت بہادر سے ہوئی تھی جن کا کلکتہ میں ہی انیس سو اسی میں انتقال ہو گیا تھا۔

رونق شادی کے بعد ممبئی سے دور بسائے گئے شہر نوی ممبئی کے علاقہ نیرول میں ایک چھوٹے سے گھر میں اپنےشوہر اقبال نواب اور اپنے بیٹے کے ساتھ رہتی ہیں۔ رونق کو بہت افسوس ہے کہ ’وہ انگریزوں کے سامنے سر نہ جھکانے والے شہنشاہ بہادر شاہ ظفر کی اولاد ہوتے ہوئے آج اس آزاد ملک میں کس طرح کسمپرسی کی زندگی گزار رہی ہیں جبکہ انگریزوں سے دشمنی مول نہ لینے والے راجہ اور نواب آج انڈیا میں اپنے محلوں میں اور کروڑوں کی جائیداد کے ساتھ عیش و آرام کی زندگی گزار رہے ہیں۔‘

رونق کے شوہر اقبال نواب کا کہنا ہے کہ ان کی ساس سلطانہ بیگم کو آزادی کے بعد سے آج بھی محض چار سو روپیہ ماہانہ پینشن ملتی ہے جو نہ ہونے کے برابر ہے۔

جہاں بہادر شاہ ظفر کے ورثاء کا مکان
وہ مکان جہاں بہادر شاہ ظفر کے ورثاء کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں

رونق کے شوہر اقبال نواب اب لال قلعہ پر دعویٰ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ان کے مطابق سن دو ہزار چھ میں لکھنؤ کے محمود آباد کے نواب محمد عامر محمد خان کو ان کی چھ ہزار کروڑ کی جائیداد واپس ملی تھی۔وہ گزشتہ پینتالیس برسوں سے مقدمہ لڑ رہے تھے۔ان کی جیت کے بعد ہی انہوں نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ عدالت سے انصاف طلب کریں گے۔

اقبال کا کہنا ہے کہ اگر حکومت لال قلعہ واپس نہیں دے سکتی تو کم سے کم ہمیں اس کا معاوضہ دیا جائے۔ان کے آباؤ اجداد کی بے پناہ دولت سے آج ہندستان مالا مال ہے لیکن آج ان کے ورثاء غربت سے بھی بدتر زندگی گزارنے پرمجبور ہیں۔ ’آپ سوچیے کہ جتنی پینشن سلطانہ بیگم کو ملتی ہے اس سے زیادہ رقم ملک کے ایک چپڑاسی کو ملتی ہے۔ کیا یہ حکومت کا سوتیلا رویہ نہیں ہے ؟‘

اقبال رمضان کے بعد عامر خان سے مشورے کے لیے لکھنؤ جائیں گے اور پھر مقدمہ دائر کریں گے۔

انیس سو اسی میں شہزادے محمد بخت بہادر کے انتقال کے بعد لوک سبھا میں اٹھے ایک سوال کے جواب میں ریاستی وزیر مملکت یوگیندر مکوانا نے کہا تھا کہ ’اگر ان کے ورثا پینشن میں اضافہ کی درخواست کرتے ہیں تو حکومت اس پر ہمدردی کے ساتھ غور کرے گی۔‘

دلی نہ لاؤ، کلکتہ لے جاؤ
 انیس سو پچیس میں مولانا ابوالکلام آزاد نے بہادر شاہ ظفر کے خاندان کو واپس دلی بلانے کی کوشش کی تھی لیکن انگریزوں نے اس کی مخالفت کی تھی اور کہا کہ انہیں کلکتہ لے جاؤ لیکن اس شرط کے ساتھ کہ وہ وہاں کسی پر یہ ظاہر نہ کریں کہ وہ بہادر شاہ ظفر کے خاندان سے ہیں۔نتیجے میں انہیں پھولوں کے بکس میں چھپا کر ہندستان لایا گیا تھا
 
رونق بیگم

رونق بیگم کو حکومت کے اس رویہ پر افسوس ہے۔ ان کے مطابق انہیں رحم یا ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے۔ ’برسہا برس تک شان کے ساتھ ہندستان جیسے ملک پر بادشاہت کرنے والے مغلوں کی نسل کو ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے۔‘

تاریخ کے مطابق بہادر شاہ ظفر کو اٹھارہ سو اٹھاون میں انگریزوں نےگرفتار کر کے اس وقت کے برما بھیج دیا تھا۔انگریزوں نے اس سے پہلے بہادر شاہ ظفر کے دونوں بیٹوں کا سر قلم کر دیا تھا۔ برما میں بہادر شاہ ظفر کو نظر بند کر کے رکھا گیا تھا۔

بہادر شاہ ظفر کی آٹھ بیویاں تھیں جن میں زینت محل بھی ایک تھیں۔ان سے ایک بیٹے جواں بخت تھے۔بخت کی شادی برما میں ہی ہوئی جہاں انیس سو بیس میں انہیں ایک بیٹا ہوا جس کا نام جمشید بخت رکھا گیا۔ جمشید بخت کے دو بیٹے تھے۔ایک مرزا سکندر اور دوسرے بیدار بخت جن کی بیوی سلطانہ بیگم ہیں آج بھی کلکتہ میں ہیں۔

رونق کے مطابق ان کی والدہ کہتی ہیں کہ ’انیس سو پچیس میں مولانا ابوالکلام آزاد نے بہادر شاہ ظفر کے خاندان کو واپس دلی بلانے کی کوشش کی تھی لیکن انگریزوں نے اس کی مخالفت کی تھی اور کہا کہ انہیں کلکتہ لے جاؤ لیکن اس شرط کے ساتھ کہ وہ وہاں کسی پر یہ ظاہر نہ کریں کہ وہ بہادر شاہ ظفر کے خاندان سے ہیں۔نتیجے میں انہیں پھولوں کے بکس میں چھپا کر ہندستان لایا گیا تھا۔‘

رونق کا کہنا ہے کہ ’اب تو ہم آزاد ہیں اور انگریزوں کی غلامی بھی نہیں کر رہے ہیں تو پھر ایک ایسے شہنشاہ کے خاندان کے ساتھ اس طرح کا سوتیلا رویہ کیوں جنہوں نے اپنے وطن اور اس کے وقار پر اپنی شان و شوکت کو قربان کر دیا۔‘

 
 
کوئے یار میں ۔۔۔
مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی قبر آج بھی خالی ہے
 
 
اسی بارے میں
1857: آزادی کی پہلی جنگ
11 May, 2007 | انڈیا
1857 کی جنگ میں سندھ کا کردار
14 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد