Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Thursday, 12 november, 2009, 11:46 GMT 16:46 PST

شدت پسندوں کے کھاتوں کی جانچ

ریزرو بینک آف انڈیا

ریزرو بینک آف انڈیا نے یہ احکامات اقوام متحدہ کی ہدایات پر دیے ہیں

ہندوستان میں مرکزی بینک یعنی ’رزرو بینک آف انڈیا‘ نے ملک کے تمام بینکوں اور مالی اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے کھاتوں کی تفتیش کر کے پتہ کریں کہ کہیں ان کا تعلق شدت پسندوں یا شدت پسند تنظیموں سے تو نہیں ہے۔

ریزرو بینک آف انڈیا نے یہ قدم اقوام متحدہ کی طرف سے شدت پسندوں اور شدت پسند تنظیموں کی ایک فہرست بھیجے جانے کے بعد لیا گیا ہے۔

اس عمل سے یہ پتہ کرنے کی کوشش کی جائےگی کہ ان افراد یا ان تنظیموں کے نام یا ان سے متعلق بینکوں میں کہیں کھاتے تو نہیں ہیں۔

رزرو بینک نے بھارتی بینکوں کے لیے ان احکامات میں یہ بھی کہا ہے جو نئے کھاتے کھولے جائیں ان پر بھی یہ نظر رکھی جائے کہ ان میں سے کوئی اس فہرست میں شامل تو نہیں ہے۔

بازار میں حصص کی خرید و فروخت پر نظر رکھنے والا ادارہ ’سیبی‘ نے بھی سٹاک ایکسچنجز کو متنبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ان تنظیموں پر نظر رکھی جائے جن پر شدت پسند تنظیموں کے لیے پیسہ مہیا کرانے کا الزام ہے۔

قانون کے مطابق ہندوستان میں اگر بینکوں کو اس طرح کے نام ملتے ہیں تو انہیں فوراً وزارت داخلہ کو آگاہ کرنا ہوگا اور وزارت داخلہ پولیس یا مرکزی ایجنسیوں کو تفتیش کے احکامات دے گی۔

اگر تفتیش میں اس طرح کے نام یا تنظیموں کا پتہ چلتا ہے تو چوبیس گھنٹوں کے اندر ان کے بینکوں پر روک لگانے کے احکامات جاری ہوجائیں گے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔