Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Friday, 30 october, 2009, 22:19 GMT 03:19 PST

عمرات منہدم تین ہلاک متعدد زخمی

ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں عورتین اور بچے بھی شامل ہیں

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں الہاس نگر کے مصروف علاقے میں جمعرات کی شام ایک کثیر منزلہ عمارت کے مہندم ہونے کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ممبئی سے قریبا ساٹھ کلومیٹر دور تھانے ضلع کے الہاس نگر میں دس منزلہ عمارت سنمکھ سدن سے اس وقت بھی فائر بریگیڈ عملہ ملبے میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کا کام کر رہا ہے۔ پولیس کے مطابق اب تک چھ افراد کو زندہ نکالا جا چکا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس عمارت کے ستون میں دراڑ پڑ چکی تھی اور اسی لیے مقامی بلدیہ نے اس عمارت کو خالی کرنے کا نوٹس بھی لگا دیا تھا لیکن اس کے باوجود مکینوں نے اس کی پرواہ نہیں کی۔ ممبئی تھانے میں اکثر لوگ اپنے مکانات خالی کرنے سے گریز کرتے ہیں کیونکہ پھر انہیں نقل مکانی کے بعد دیگر کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اکثر اپنے گھر پھر واپس نہیں لوٹ پاتے۔

سن نوے کی دہائی میں الہاس نگر میں بے شمار غیر قانونی عمارتیں بن گئی تھیں۔ جس کے خلاف مقامی بلدیہ نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا عدالت نے بیشتر عمارتوں کو منہدم کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

یہاں سندھیوں کی اکثریت ہے لیکن سن انیس سو سینتالیس میں ملک کی تقسیم کے وقت زیادہ تعداد میں پاکستان کے صوبے سندھ سے نقل مکانی کر کے آئے افراد یہاں آباد ہوئے۔ انہی لوگوں نے الہاس نگر کو آباد کیا تھا۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔