Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Monday, 19 october, 2009, 07:25 GMT 12:25 PST

’طالبان کے خطرات سے لڑنے کے لیے تیار‘

اے کے اینٹنی

ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے اینٹنی نے پاکستان کے حالات کو سنجیدہ قرار دیا ہے۔

ہندوستان کے وزیر دفاع اے کے اینٹنی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شدت پسندی پھیل رہی ہے اور وہاں حالات سنگین نوعیت اختیار کرتے جا رہے ہیں لیکن ہندوستان طالبان کے خطرات سے لڑنے کے لیے تیار ہے۔

پیر کو ’ٹیریٹوریل آرمی ڈے‘ کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اے کے اینٹنی نے کہا ’پاکستان میں حالات سنجیدہ ہیں اور وہاں شدت پسندی پھیل رہی ہے۔‘

جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ حکومت اس بات پر فکر مند ہے کہ طالبان ہندوستان میں بھی حملے کرسکتے ہیں تو ان کا کہنا تھا ’ہم اپنی قومی سلامتی اور سرحدوں کی سلامتی کے چیلنز سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اے کے اینٹنی نے ماسکو میں کہا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر سرگرم ہند مخالف شدت پسندوں کو ختم کرنے میں ناکام رہا ہے اور پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں شدت پسندوں کے کمیپس ابھی بھی موجود ہیں۔

ادھر پیر کو ہندوستانی فوج کے سربراہ جنرل دیپک کپور نے کہا ہے کہ ہندوستان چاہتا ہے کہ اس کے پڑوسی ممالک میں امن اور استحکام رہے لیکن اگر وہاں حالات خراب ہیں تو اس کا اثر ہندوستان پر بھی ہوسکتا ہے اور ’ہم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیا رہیں‘۔

جنرل دیپک کپور نے یہ بیان پاکستان میں موجودہ حالات اور طالبان سے لاحق خطرات کے تناظر میں دیا ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان میں جس طرح سے شدت پسندی کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اس سے ہندوستان میں طالبان سے لاحق خطرات کے بارے میں تشویش کا اظہار دیکھا جارہا ہے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔