Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Saturday, 4 july, 2009, 15:23 GMT 20:23 PST

کولکتہ میں بس حادثہ، نو ہلاک

بس حادثہ (فائل فوٹو)

پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت نازک ہے اس لیے مرنے والوں کی تعداد ميں اضافہ ہو سکتا ہے۔

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں ہاوڑا ریلوے سٹیشن کے نزدیک ایک بس حادثے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت نازک ہے اس لیے مرنے والوں کی تعداد ميں اضافہ ہو سکتا ہے۔

زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار میں دو بسیں بنکم برج پر اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھیں کہ ایک بس سڑک سے نیچے ریل کی پٹڑیوں پر جا گری۔ مغربی بنگال کے ٹرانسپورٹ کے وزیر سبھاش چکرورتی نے بتایا ’عام طور پر زیادہ مسافر پانے کے لیے بسوں کے ڈرائیور اسی طرح سے تیز رفتار سے گاڑیاں چلاتے ہیں۔ کولکتہ میں ہونے والے بیشتر سڑک حادثے ان حالات ميں ہی ہوتے ہیں۔ یہ حادثہ بھی اسی وجہ سے ہوا‘۔

سنيچر کو ہونے والے حادثے میں بس سٹیشن کی دو پٹڑیوں پر گری ۔ ریلوے کے ترجمان سمیر گوسوامی نے بتایا کہ بس سے مسافروں کو باہر نکالنے کے لیے پہلے تو اس کے شیشے توڑے گئے اور بعد میں گیس کٹر کا استعمال کر کے شدید زخمیوں کو بس سے باہر نکالا گیا۔'

حادثے کے سبب ہاوڑا سٹیشن پر ٹرین کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے کیونکہ بس کے گرنے سے ٹرینوں کو چلانے والے بجلی کے تار ٹوٹ گئے ہیں۔ سمیر گوسوامی نے بی بی سی کو بتایا ’ہاوڑا سٹیشن پر پلیٹ فارم 10 سے 23 تک کی بجلی بند کر دی گئی ہے تاکہ کوئی دیگر حادثہ پیش نہ آئے‘۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔