Advertisement
آخری وقت اشاعت:  Wednesday, 29 april, 2009, 13:49 GMT 18:49 PST

ہیلی کاپٹر معاملہ، عینی شاہد کی موت

انیل امبانی

انیل امبانی کے ہیلی کاپٹر کےگیئر باکس میں کنکر اور کیچڑ ملی تھی

بھارتی صنعت کار انیل امبانی کے ہیلی کاپٹر کے گیئر باکس میں کنکر اور کیچڑ کی نشاندہی کرنے والا شخص ممبئی میں ریل کی پٹڑی پر مردہ پایا گیا ہے۔

بھرت بورگے امبانی کے ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال کرنے والی کمپنی ائر ورکس انجینئرنگ پرائیوٹ لمیٹیڈ کے انجینئر تھے اور ان کی لاش منگل کو ممبئی کے ولے پارلے اور سینتا کروز سٹیشنوں کے درمیان ریل کی پٹڑیوں پر پائی گئی۔

پولیس کے مطابق بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے بورگے کو ریل کی پٹڑیوں کی طرف جاتے دیکھا تھا۔ پولیس بورگے کی موت کی تفتیش کر رہی ہے اور ان کے مطابق ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس کا انیل امبانی والے معاملے سے کوئی تعلق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے انیل امبانی کے ذاتی ہیلی کاپٹر کے گیئر باکس میں کنکر اور کیچڑ ملی تھی۔ بھرت بورگے نے ہی یہ اس معاملے کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔ اس کے بعد انیل امبانی کی کمپنی نے اس معاملے میں کسی حریف صنعتی کمپنی کے ملوث ہونے کا شک ظاہر کیا تھا اور ایف آئی آر بھی درج کرائی تھی ۔

ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق بورگے کی لاش ملنے کے بعد یہ تنازعہ اٹھ کھڑا ہوا ہے کہ یہ ایک خودکشی ہے یا قتل۔ بورگے کی جیب سے مبینہ طور سے ایک نوٹ برآمد ہوا ہے جس میں لکھا ہے کہ کچھ دن پہلے انیل امبانی کی کمپنی کی کچھ لوگ ان سے ملنے آئے تھے اور ان کا نمبر لے گئے تھے۔ اس تنازعہ کے بعد مہاراشٹر کے وزیر داخلہ جیئنت پاٹل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بورگے کے پاس سے ایک خط ملا ہے اور اس خط کی بنیاد پر یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے۔

بی بی سی کو جانیں

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔