|
روبوٹ بھی سٹیج پر اداکاری کریں گے
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پہلے ڈانسنگ روبوٹ متعارف ہوئے، پھر گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانے والے روبوٹوں نے لوگوں کو حیران کیا اور اب روبوٹوں کی ایسی
نئی کھیپ تخلیق کی گئی ہے جو جاپانی سٹیج پر اپنے فن کے جوہر دکھائے گی۔
اوساکا یونیورسٹی میں متعارف ہونے والا سٹیج ڈرامہ جاپان میں ہونے والی پہلی تخلیق ہے جس میں انسان اور روبوٹ ایک ساتھ نمودار ہوں گے۔ تھیٹر میں کام کرنے والے روبوٹوں کو ایسے پروگرام کیا گیا تھا کہ وہ سٹیج پر اپنے حصے کے مکالمے ادا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی جگہ بھی تبدیل کرتے رہیں۔ ڈرامہ نگار اوریزہ ہیراٹا کا کہنا ہے کہ ان کا ڈرامہ انسان اور ٹیکنالوجی کے درمیان تعلق کے بارے میں مختلف سوال اٹھاتا ہے۔ ہاتاراکو واتاشی (ہم، کارکن) نامی ڈرامہ مستقبل قریب کے زمانے کو پیش کرتا ہے۔ ڈرامے میں ایک جوڑے کو دکھایا گیا ہے جن کے پاس دو گھریلو کام کاج کرنے والے روبوٹ ہیں۔ ان میں ایک میں کام کرنے کی تحریک ختم ہو جاتی ہے۔ ڈرامے میں وہ روبوٹ شکایت کرتا ہے کہ اسے بورنگ اور گھٹیا کام کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ ابھی تک تو یہ ڈرامہ صرف بیس منٹ کا ہے لیکن امید ہے کہ سن دو ہزار دس تک یہ ایک مکمل ڈارمہ بن جائے گا۔ واکامارو روبوٹ کو مٹسوبِشی کمپنی نے تیار کیا ہے لیکن سٹیج کے لیے اس کی پروگرامنگ یونیورسٹی میں کی گئی ہے۔ |
اسی بارے میں
ایم جی ایم کی فلمیں یو ٹیوب پر11 November, 2008 | فن فنکار
تھنڈر، مسلسل باکس آفس ٹاپ پر01 September, 2008 | فن فنکار
’ڈیوڈ‘ کو سیاحوں سے خطرہ19 September, 2008 | فن فنکار
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||