BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 November, 2008, 04:48 GMT 09:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
اقوامِ متحدہ کی امن کی سفیر اداکارہ
 
چارلیز تھیرون
چارلیز تھیرون کو فلم ’مونسٹر‘ میں اپنے کردار پر بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ ملا تھا
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے اداکارہ چارلیز تھیرون کو اقوامِ متحدہ کی امن کی پیغامبر مقرر کیا ہے۔

سنہ دو ہزار تین میں فلم ’مونسٹر‘ میں اپنے کردار کے لیے آسکر ایوارڈ پانے والی اداکارہ تھیرون خواتین کے خلاف تشدد پر خصوصی توجہ دیں گی۔

جنوبی افریقہ میں پیدا ہونے والی اداکارہ چارلیز تھیرون اب امریکی شہری ہیں۔ وہ جنوبی افریقہ میں بچوں اور ان کے خاندان میں ایچ آئی وی/ ایڈز کی آگہی پھیلانے کے ایک پراجیکٹ کی سربراہ ہیں۔

33 سالہ اداکارہ کو باقاعدہ طور پر اقوامِ متحدہ میں پیر کو شامل کیا جائے گا۔

بانکی مون نے انہیں پیغامبر مقرر کرتے ہوئے کہا: ’آپ نے اپنی زبان، جذبات اور عوام سے خصوصی رشتے کو ایک بہتر دنیا بنانے کے لیے استعمال کیا ہے۔‘

تھیرون کو فلم مونسٹر میں ایک سیریئل کلر ایلین وورنس کا کردار ادا کرنے پر آسکر ملا تھا۔ ایلین وورنس کی تشدد اور زیادتی کے ماحول میں پرورش ہوئی تھی۔ اس کو سنہ دو ہزار دو میں سزائے موت دے دی گئی تھی۔

سنہ دوہزار پانچ میں بننے والی فلم ’نارتھ کنٹری‘ میں تھیرون نے جنسی ہراس کا شکار ایک عورت کا کردار ادا کیا تھا۔

تھیرون اقوامِ متحدہ کی دسویں امن کی سفیر بنی ہیں۔ ان سے قبل امن کے سفیر بنائے جانے والوں میں اداکار جارج کلونی اور مائیکل ڈگلس، برطانوی فطرت نگار جین گوڈال، اور برازیل کے مصنف پاؤلو کوئلو شامل ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
جوڈ لاء افغانستان میں
20 July, 2007 | فن فنکار
جنسی کشش میں جولی آگے
25 February, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد