BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 November, 2008, 21:13 GMT 02:13 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
تقسیم ہند، کچھ مثالیں محبت کی
 
یہ ایسے لوگوں کی کہانیاں ہیں جنہوں نے مذہبی جنون پر انسانیت کو ترجیح دی۔
بر صغیر کی تقسیم کی وجہ سے جب لاکھوں لوگوں نے ہجرت کی تو لوٹ مار اور قتل و غارت کے واقعات کے ساتھ ساتھ محبت اور قربانیوں کی داستانوں نے بھی جنم لیا تھا جن کا تاریخ میں ذکر عموماً کم ہی ہوتا ہے۔

لیکن اب دہلی کے ایک صحافی تری دیویش سنگھ مینی اور لاہور کے دو صحافیوں طاہر ملک اور علی فاروق ملک نے تقسیم ہند کے دوران مسلمانوں، ہندوؤں اور سکھوں کی ایک دوسرے کے لیے قربانیوں کی کہانیوں کو جمع کیا اور ایک کتاب’ ہیومینیٹی امیڈسٹ ان سینیٹی‘ (وحشیانہ پن کے درمیان انسانیت) کے نام سے شائع کی ہے۔

یہ کتاب ان لوگوں کے انٹرویوز پر مبنی ہے جو مذہبی فسادات کے دوران مخالفین سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی مدد سے بچ گئے تھے۔

مصنفین کے مطابق اس کتاب میں اچھائی کی ان مثالوں پر تجزیاتی نظر ڈال گئی ہے جو دہشت اور تشدد کے اس زمانےمیں سامنے آئیں۔

تری دیویش سنگھ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے تقسیم کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ان کی تعداد وقت کے ساتھ کم ہوتی جارہی ہے اور اگر یہ کہانیاں جمع نہ کی جاتیں تو ہمشیہ کے لیے کھو جاتیں۔

طاہر ملک نے کہا کہ اس کتاب میں جن لوگوں کی محبتوں کی کہانیاں انہوں نے شامل کی ہیں، ان سے بات کرکے انہیں دو تاثر ملے: ایک تو وہ تکلیف کم ہونا شروع ہوئی ہے جو تقسیم کے دوران ہونے والے قتل و غارت سے پیدا ہوئی تھی اور دوسرا اب لوگوں کو یہ احساس ہونا شروع ہوگیا ہے کہ ’بڑی چیز انسان ہونا ہے، پاکستانی ہونا، یا مسلمان ہونا یا سکھ ہونا، یہ بعد میں آتا ہے۔‘

پیر کو لندن میں برطانوی پارلیمان کے کل جماعتی پارلیمانی گروپ سے وابستہ
’پنجابیز ان بریٹین‘ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں اس کتاب کی تقریب رونمائی ہوگی۔

 
 
اسی بارے میں
ڈیوڈ بیکہم کے چور گرفتار
14 October, 2008 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد