BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 03 October, 2008, 17:04 GMT 22:04 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
بالی وڈ ہڑتال ختم کر دی گئی
 

 
 
فائل فوٹو
مطالبات مانے جانے کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی
ہندوستان کی مشہور فلمی صنعت بالی وڈ میں بدھ کو شروع ہونے والی ہڑتال ختم کر دی گئی ہے۔

ہڑتال کرنے والی یونین کے رہنما دنیش چتروردی نے بی بی سی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ مینیجر ان کے مطالبات مان گئے ہیں۔

بالی وڈ میں تقریباً ایک لاکھ ورکرز بدھ کو ہڑتال پر چلے گئے تھے جس سے فلموں کی شوٹنگ اور دیگر کاموں بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ہڑتال کرنے والی یونینز کا مطالبہ تھا کہ یومیہ اجرت میں اضافہ کیا جائے اور ان کے کام کے پیسے وقت پر دیے جائیں۔

اس ہڑتال میں پروڈکشن سٹاف، لائٹنگ ٹیکنشینز، کیمرہ آپریٹرز، سپاٹ بوائز کے علاوہ ٹی وی و فلم کے اداکار بھی شامل ہیں۔

فلم اور ٹیلی ویژن کے لیے کام کرنے والے لوگوں پر مشتمل مختلف یونینز کا مطالبہ ہے کہ ان کی یومیہ اجرت میں اضافہ کیا جائے اور انہیں ان کے کام کے لیے پیسے وقت پر دیے جائیں۔ ان لوگوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ فلم انڈسٹری میں فلم یونینز کے باہر کے لوگوں کو کام کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔

 
 
اسی بارے میں
سینما گھروں کی ہڑتال ملتوی
05 July, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد