|
قطرینہ لکی چارم اور بولڈ تبو
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بال بال بچے
سنیچر کے روز دِلّی میں ہونے والے بم دھماکوں نے اس وقت وہاں موجود بالی وڈ ستاروں کو بھی دہلا دیا۔ وہ ان دھماکوں سے محض چند فٹ کی ہی دوری پر تھے۔ سیف علی خان اور ان کی دوست کرینہ کپور موریہ شیراٹن ہوٹل میں تھے۔ سیف اپنی ہوم پروڈکشن کمپنی کی فلم میں کام کے لیے دلی میں تھے اور کرینہ وہاں ایک ’سپا‘ کے افتتاح کے لیے مدعو تھیں۔ دھماکوں نے انہیں دہلا دیا تھا ویسے وہ محفوظ رہے لیکن ابھیشیک بچن بال بال بچے۔ دھماکوں کے وقت وہ کناٹ پیلس سے محض چند فٹ کی دوری پر تھے اور اپنی گاڑی خود چلا رہے تھے۔ ابھیشیک نے دھماکوں کی آواز سنی اور گاڑی موڑ لی جب وہ وہاں سے گزرنے لگے تو ہر طرف افراتفری کا ماحول دیکھا۔ وہ ساری مصروفیات کو بالائے طاق رکھ کر سیدھے اپنے گھر پہنچے۔
خان بنے سردار
ویسے کوئی بتائے کیا سردار بننے سے فلم کامیاب ہو جاتی ہے۔ اگر ہاں تو بیچارے سنی پاجی اور بوبی دیول کی فلمیں کیوں فلاپ ہو رہی ہیں۔ پانچ لاکھ روپے کا بریسلیٹ اور جب شعیب اختر تھرکے
عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، دنیش کارتک، یوراج سنگھ تو ناچیں گے ہی اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو کپل پاجی اور اظہرالدین بھی اپنے جلوے دکھانے کے لیے تیار ہوں گے۔ ہمیں لگتا ہے کہ اگر یہی سب چلتا رہا تو کسی دن کھیل کے میدان پر کرکٹ نہیں رقص دیکھنے کو ملےگا۔ کچھ بھی ہو سکتا ہے بھئی۔۔۔۔۔۔ ڈینی باؤل کی بالی وڈ میں انٹری قطرینہ لکی چارم بولڈ تبو
سنجیدہ اور چنندہ کردار کرنے والی اداکارہ تبو نے بہت ہی بولڈ کردار ادا کرنا منظور کر لیا ہے۔ یہ کردار بپاشا باسو، ملکہ شیہراوت اور سشمیتا سین جیسی اداکاراؤں نے کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن فلمساز روی چوپڑہ نے آخر تبو کو اس رول کے لیے راضی کر ہی لیا۔ ویسے آپ سننا نہیں چاہیں گے کہ اس فلم میں ان کا کیا رول ہوگا؟ وہ وکیل ہیں۔۔۔ حیرت ہوئی نا: جی ہاں ایک وکیل جیسے سنجیدہ رول میں انہیں وہ بولڈ منظر کرنا ہے اور ان کے سامنے ہیں گووندہ۔ ہمیشہ چیلنجنگ کردار قبول کرنے والی تبو دیکھیئے ناظرین کو کتنا چونکاتی ہیں۔ کنگنا کی شکایت
بے بی آپ اس بات کو کیوں نہیں سمجھتیں کہ کئی فلاپ فلمیں دینے کے باوجود پرینکا کی اپنی مارکیٹ ویلیو ہے اور یہاں اس نگری میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ بالی وڈ کی ترقی کولکتہ کی قسمت |
اسی بارے میں
بالی وڈ ڈائری: ڈر ہے کہ مانتا نہیں01 September, 2008 | فن فنکار
اکشے کی ماڈلنگ اور سونم کا انکار25 August, 2008 | فن فنکار
شاہ رخ سلمان کا جھگڑا اور بالی وڈ کے رام سیتا11 August, 2008 | فن فنکار
قطرینہ کی ایشوریہ کو مات، بپاشا کا انکار04 August, 2008 | فن فنکار
کرینہ کا بوسہ اور سری دیوی کا انکار29 July, 2008 | فن فنکار
شاہد ثانیہ کنکشن،ملکہ کا جواب14 July, 2008 | فن فنکار
ممبئی میں میامی اور شلپا کا گھر07 July, 2008 | فن فنکار
لندن میں بالی ووڈ ایکٹنگ سکول 11 September, 2008 | فن فنکار
|
|||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||