BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 31 July, 2008, 13:32 GMT 18:32 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
’برٹنی کا سابق مینیجر دور رہے گا‘
 
برٹنی سپیئرز
اس برس ہی لطفی کو برٹنی سپیئرز سے 228 میٹر کی دوری رکھنے کا حکم جاری کیا گیا تھا
گلوکارہ برٹنی سپیئرز کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کی وکیل اپنے سابق مینیجر اسامہ سیم لطفی سے اپنی دوری برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس عدالتی حکم میں توسیع کی درخواست نہیں کریں گی جس کے تحت مینیجر کو برٹنی سپیئرز سے دو سو پچاس گز دور رہنے کا حکم جاری کیا تھا۔

وکیل نے کہا کہ برٹنی سپیئرز عدالتی حکم کی توسیع نہیں چاہتیں لیکن اگر ان کے سابق مینیجر نے ان کے قریب آنے کی کوشش کی تو وہ قانونی کارروائی کریں گی۔

برٹنی کے وکیل سیمول انگہام نے یہ بھی کہا ہے کہ چھبیس سالہ سٹار نہیں چاہتیں کہ انہیں لطفی کی جانب سے مزید پریشان کیا جائے۔

اسامہ لطفی نے ایک بیان میں کہا کہ برٹنی اور انہوں نے اس بات پر اتفاق کر لیا ہے کہ اب انہیں ایک دوسرے سے دور رہنے کے لیے عدالتی حکم کی ضرورت نہیں۔

برٹنی سپئریز کی والدہ نے اس برس فروری میں لاس اینجلس کی ایک عدالت سے لطفی کو برٹنی سے دور رکھنے سے متعلق آرڈر حاصل کیا تھا۔

ان کی والدہ کا الزام تھا کہ لطفی منشیات کے زور پر ان کی بیٹی کی زندگی اور جائیداد پر قابو کیے ہوئے ہے۔ برٹنی کی جائیداد کی نگرانی ان کے والد جیمز کے سپرد ہے۔

عدالت نے برٹنی سپیئرز کے والد کو ذمہ داری اس وقت سونپی تھی جب فروری میں برٹنی کو نفسیاتی مریض قرار دیے جانے کے بعد ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

برٹنی کے وکیل کا کہنا ہے ’اگر لطفی مستقبل میں برٹنی سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو برٹنی نے کہہ دیا ہے کہ ان کے خلاف مناسب قانونی کاروائی کریں گی۔‘

 
 
برٹنی سپیئرز برٹنی ٹی وی شو میں
برٹنی کا ٹی وی شو پر کردار
 
 
برٹنی سپیئرز بچوں سے ملاقات
دو ماہ بعد برٹنی سپیئرز اپنے بچوں سے ملیں
 
 
برٹنی سپیئیرز برٹنی اور جنون
برٹنی سپیئرز اور پپراژی فوٹوگرافروں کا جنون
 
 
برٹنی سپیئرز برٹنی کو صدمہ
برٹنی سپیئرز کو بچے حوالے کرنے کا حکم
 
 
اسی بارے میں
برٹنی بچوں کی تحویل سے محروم
05 January, 2008 | فن فنکار
برٹنی کے ہاں بیٹے کی پیدائش
15 September, 2005 | فن فنکار
کام سے ’بریک‘ چاہیئے: برٹنی
19 October, 2004 | فن فنکار
’برٹنی کی شادی نقلی تھی‘
23 September, 2004 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد