BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 July, 2008, 15:39 GMT 20:39 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
بکر انعام، پاکستانی مصنف دوڑ میں
 

 
 
محمد حنیف
محمد حنیف کے پہلے ناول کو اس سال کی بہترین پہلی تصنیف کے طور پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے
نئے پاکستانی مصنف محمد حنیف کے پہلے ناول ’اے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز‘ کو عالمی شہرت یافتہ ادبی ایوارڈ بکر پرائز کی پہلی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

بکر پرائز کا اعلان لندن میں اکتوبر میں ہوگا۔

پہلی فہرست تہرہ ناولوں پر مشتمل ہے جن کا انتخاب دولت مشترکہ سے تعلق رکھنے والے مصنفین کی ایک سو بارہ بہترین ناولوں میں سے کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں سلمان رشدی کی کتاب ’دی اینچانٹرس آف فلورنس‘ اور امیتاو گھوش کی ’سی آف پوپیز’ بھی شامل ہیں۔

بکر ایوارڈ کے لیے لانگ لسٹ
دی وہائٹ ٹائگر/ اروند اڈیگا
گرل ان اے بلو ڈریس/ گینور آرنولڈ
دی سیکریٹ سکرپچر / سباسٹتین بیری
فرام اے ٹو ایکس/ جان برجر
دی لوسٹ ڈاگ / مشیل ڈی کریٹسر
سی آف پاپیز / امیتو گھوش
دی کلودس آن دئیر بیکس/ لنڈا گرانٹ
ای کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز/ محمد حنیف
دی ناردن کلیمینسی/ فلپ ہینشر
نیدرلینڈ / جوزف او نیل
دی اینچاٹرس آف فلوریسن/ سلمان رشدی
چائلڈ فورٹی فور/ ٹاٹ روب سمتھ
اے فریکشن آف دی ہول/ سٹتو ٹولٹز
پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں محمد حنیف کے پہلے ناول کو اس سال کی بہترین پہلی تصنیف کے طور پر کافی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

انڈیا میں کتاب کے ناشر رینڈم ہاؤس انڈیا کی مدیر اعلی چکی سرکار کا کہنا تھا کہ انہیں اس ناول کے بکر پرائز کے لیے منتخب ہونے پر خوشی ہوئی ہے۔ اس فہرست میں پانچ مصنف ایسے ہیں جنہوں نے پہلی مرتبہ ناول لکھا ہے جبکہ دو وہ ہیں جو یہ انعام پہلے جیت چکے ہیں۔

ان تہرہ ناولوں میں سے ایک اور فہرست کا انتخاب نو ستمبر ہوگا جو چھ ناولوں پر مشتمل ہوگی۔

بکر پرائز کا اعلان اکتوبر میں لندن میں ایک تقریب میں کیا جائے گا۔ بکر انعام صرف دولت مشترکہ کے ممالک میں انگریزی زبان میں لکھی جانے والی کتابوں کو حاصل ہوسکتا ہے۔

محمد حنیف بی بی سی اردو سروس کے ساتھ منسلک ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد