BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 July, 2008, 14:32 GMT 19:32 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
رشدی کے لیے ’بیسٹ آف بُکر‘
 
سلمان رشدی
ناول مِڈنائٹ چلڈرن کو گزشتہ چالیس سال کے دوران بُکر ایوارڈ حاصل کرنے والے ناولوں میں بہترین قرار دیا گیا
معروف ادبی ایوارڈ کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر سلمان رشدی کے ناول ’مِڈنائٹ چلڈرن‘ کو بیسٹ آف بُکر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

بیسٹ آف بُکر کا فیصلہ عوامی ووٹ کے ذریعے ہوا جس کی نتائج کی بنیاد پر سن انیس سو اکیاسی میں شائع ہونے والے ناول مِڈنائٹ چلڈرن کو گزشتہ چالیس سال کے دوران بُکر ایوارڈ حاصل کرنے والے ناولوں میں بہترین قرار دیا گیا۔

یہ سلمان رشدی کو ملنے والا تیسرا بُکر ایوارڈ ہے کیونکہ سن انیس سو اکیاسی میں مڈنائٹ چلڈرن پر بُکر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے سن انیس سو ترانوے میں اسی ناول پر بُکر آف بُکرز ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں سلمان رشدی نے ’بیسٹ آف بُکر‘ کو ایک بہترین خبر قرار دیا اور کہا کہ انہیں یہ خبر سن کر انتہائی خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں اپنے ان قارئین کا شکر ادا کیا جنہوں نے مِڈ نائٹ چلڈرن کے حق میں ووٹ دیا۔

سلمان رشدی نے لندن کے ساؤتھ بینک سنٹر ہونے والی ایوارڈ تقریب میں شرکت نہیں کی کیونکہ وہ آج کل امریکہ کے دورے پر ہیں۔ ان کا ایوارڈ ان کے بیٹوں ظفر اور میلان نے حاصل کیا۔

آٹھ جولائی کو دن بارہ بجے ووٹنگ بند ہونے تک سات ہزار آٹھ سو ایک افراد آن لائن اور ٹیکسٹ کے ذریعے ووٹ ڈال چکے تھے اور ان میں سے چھتیس فیصد نے مِڈنائٹ چلڈرن کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

بیسٹ آف بُکر ایوارڈ کے لیے سلمان رشدی کے علاوہ پیٹر کیری، پیٹ بارکر، جے ایم کوٹزی، نادِین گورڈیمر اور جے جی فیرل کو بھی شارٹ لِسٹ کیا گیا تھا۔

نامزدگی کا عمل ماہرین کے ایک پینل کے زیر نگرانی انجام پذیر ہوا جن میں ناول نگار وکٹوریہ گلین ڈائننگ اور براڈکاسٹر ماریلا فراسٹرپ بھی شامل تھیں۔

وکٹوریہ گلین ڈائننگ کا کہنا ہے کہ قارئین نے ہزاروں کی تعداد میں ووٹ ڈالے ہیں اور ہمارے خیال میں انہوں نے صحیح فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مِڈنائٹ چلڈرن نے ایک لمبے مارجن سے ایوارڈ جیتا ہے۔

بکر ایوارڈ سن انیس سو انہتر میں شروع کیا گیا تھا اور اب تک اکتالیس ادیب یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں کیونکہ انیس سو چوہتر اور انیس سو بانوے میں دو دو ادیبوں کو مشترکہ طور پر اس کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔

 
 
پدما کے لئے
رشدی گرل فرینڈ پدما کے لئے بالی وڈ فلم لکھیں گے
 
 
سلمان رشدی بکر انعام
سلمان رشدی فہرست میں نہیں
 
 
رشدی ’بیڈ سیکس فکشن‘
رشدی ’بیڈ سیکس ان فکشن ایوارڈ‘ کیلیے نامزد
 
 
استحصال بند کرو
خواتین کی آبروریزی پر سلمان رشدی کی تشویش
 
 
سلمان رشدی سر سلمان رشدی
سر کا خطاب دیے جانے پر ایران کی مذمت
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد