BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 July, 2008, 08:16 GMT 13:16 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
کافکا کے نایاب مسودوں تک رسائی
 
کافکا
یہ دستاویزات کافکا کے مصنف کے نماندے میکس براڈ کے سابق سکریٹری کے گھر میں ایک عرصے سے دھول کھا رہے تھے
ماہرین اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے ایک گھر میں گزشتہ چالیس برسوں سے بند ادیب فرانز کافکا کی ایسے دستاویزات پر تحقیق کرنے جا رہے ہیں جنہيں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہے۔

یہ دستاویزات کافکا کے ماہر اور دوست میکس براڈ کے سابق سکریٹری کے گھر میں ایک عرصے سے پڑی تھیں۔

1968 میں کافکا کے انتقال کے بعد ان دستاویزات کو استھرہاؤف نے اپنی آخری سانس تک ریلیز کرنے سے انکار کیا تھا۔ حال ہی میں ہاؤف کا 101 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔

لیکن اب تک یہ واضح نہيں ہے کہ اتنے برس گزرنے کے بعد کیا یہ دستاویزرات پڑھنے کے قابل بھی ہوں گے یا نہیں۔

41 برس کی عمل میں ٹی بی کا شکار ہو جانے والے کافکا نے یہ وصیت کی تھی کہ ان کی تمام تحریر کو جلا دیا جائے۔ لیکن ان کے دوست میکس براڈ نے ان کی ہدایات کو نظرانداز کر دیا تھا۔

اس کے نتیجے میں دا ٹرائل ، میٹا مورفوسس اور دا کاسل جیسے ناول شائع ہوئے ہيں۔
41 برس کی عمل میں ٹی بی کے مریض کافکا نے یہ وصیت کی تھی کہ ان کی تمام ذاتی تحریر کو جلا دیا جائے

کافکا کا جو بھی کام شائع ہوا ہے اس کی ذمےدار میکس براڈ کی تدوین رہی ہے۔ کیونکہ کافکا نے اپنا کوئی بھی کام مکمل نہیں کیا تھا۔ ان کا ناول ’دا کاسل‘ تو ادھورے جملے پر ہی رک گیا تھا۔

اسی وجہ سے ان دستاویزات کی اہمیت بڑھ گئی ہے جنہيں ابھی تک دیکھا نہیں گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ان دستاویزات کو دو سوٹ کیسوں ميں بند کر کے 1939 میں پراگ سے اس وقت چوری سے باہر بھیج دیا گیا تھا جب جرمن افواج شہر کی طرف تیزي سے بڑھ رہی تھیں۔

اہلکاروں کو یہ بھی خدشہ ہے کہ کہیں ایستھر ہاؤف کے گھر ميں سیلن اور ان کے پالتو کتّے اور بلیوں کی وجہ سے دستاویزات ضائع نہ ہو گئی ہوں۔

دنیا میں کافکا کے مریدوں کو شاید ویسی ہی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے جو کافکا کے ناول کے کردار کو پیش آتی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
اداکار ادیب انتقال کر گئے
27 May, 2006 | فن فنکار
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد