BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 January, 2008, 02:51 GMT 07:51 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
جارج کلونی بنے امن کے پیغامبر
 
جارج کلونی
کلونی نے ڈارفر میں انسانی مصائب کو قریب سے دیکھا اور محسوس کیا ہے
ہالی وڈ کے معروف اداکار جارج کلونی کو اقوام متحدہ کا پیغامبر برائے امن مقرر کیا گیا ہے۔ کلونی ڈارفور میں قیام امن کے لیے کوشش کرتے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کیمون نے کلونی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے ڈارفور میں شعور کی بیداری کے لیے بہترین کام کیا ہے۔

کلونی اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ دنیا کے مشکل اور خطرناک علاقوں میں اقوام متحدہ کے اہم کام کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی طرف سے ذمہ داری ملنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

سال دو ہزار چھ میں کلونی نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے سامنے ایک پرجوش خطاب میں کہا تھا کہ ان کے سامنے (ڈارفور میں) نسل کشی ہو رہی ہے۔

امن کے دوسرے پیغامبر
 اقوام متحدہ کے امن کے آٹھ دوسرے پیغامبروں میں مصنف پاؤلو کویلو اور اداکار مائیکل ڈگلس بھی شامل ہیں
 

گزشتہ سال اپریل میں کلونی نے ڈارفور میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے ایک فنڈ بھی قائم کیا تھا۔ اس فنڈ کے تحت اب تک نو اعشاریہ تین ملین ڈالر اکٹھے کیے گئے ہیں۔

ڈارفور (سوڈان) میں حکومت اور باغی گروہوں کے درمیان پانچ سال سے جاری تصادم میں کم از کم دو لاکھ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ بیس لاکھ لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

بان کیمون کا کہنا ہے کہ کلونی نے ڈارفور میں انسانی مصائب کو قریب سے دیکھا اور محسوس کیا ہے۔ کلونی کے علاوہ اقوام متحدہ کے امن کے آٹھ دوسرے پیغامبروں میں مصنف پاؤلو کویلو اور اداکار مائیکل ڈگلس بھی شامل ہیں۔

 
 
بھلادئیے گئے پناہ گزیں جو بُھلا دئیےگئے
’سکول میں پڑا گرینیڈ جب ہاتھ میں اٹھایا۔۔۔‘
 
 
سوڈانی بچہ دارفور میں ہلاکتیں
عالمی عدالت کے وکیل نے شواہد جمع کر لیے
 
 
دارفور دارفور: جنگی جرائم
چار ملزمان پر اقوام متحدہ کی پابندیاں
 
 
سوڈان سوڈان کا خون خرابہ
سوڈان میں ہزارہا ہلاکتوں کا نتیجہ کیا نکلے گا؟
 
 
اسی بارے میں
سونامی: امید کا کنسرٹ
15 January, 2005 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد