|
پنجابی ایف ایم ریڈیو کا آغاز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں پنجابی زبان کے پہلے ریڈیو چینل پنجاب رنگ ایف ایم 95 نے باقاعدہ نشریات کا آغاز کر دیا ہے۔ اس ایف ایم چینل کی نشریات پنجاب کے مختلف شہروں کے علاوہ سرحد پار مشرقی پنجاب میں بھی سنی جا سکیں گی۔ جمعرات کی شب وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ’پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر‘ کی عمارت میں پنجاب رنگ ایف ایم ریڈیو کا افتتاح کیا جس کے بعد پنجابی ریڈیو کی باقاعدہ نشریات شروع ہوگئیں۔ پنجابی ایم ایف ریڈیو کی نگرانی ’پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر‘ کرے گا اور اس ریڈیو چینل کا مقصد پنجابی زبان کو فروغ دینے کے علاوہ شہریوں میں تعلیم اور آگاہی پیدا کرنا ہے۔ لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر آٹھ شہروں میں پنجاب رنگ ریڈیو اسٹیشن قائم کیے جائیں گے اور پنجاب بھر میں اس کی نشریات سنی جا سکیں گی۔ پنجاب رنگ ریڈیو کا دائرہ کار ابتدائی طور پر ایک سو چالیس کلومیٹر پر محیط ہے اور اس کی نشریات مشرقی پنجاب کے علاقوں امرتسر، بٹالہ اور جالندھر تک سنی جا سکیں گی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی نے کہا کہ بھارتی پنجاب کے دورے کے دوران انہیں محسوس ہوا تھا کہ مشرقی پنجاب میں پنجابی زبان کے فروغ کے لیے بہت کام کیا گیا ہے۔ ان کے بقول بھارتی پنجاب سے واپسی پر انہوں نے صوبے میں پنجابی زبان کے فروغ کے لیے کام شروع کیا اور اس مقصد کے لیے باقاعدہ قانون سازی کر کے ایک ادارہ قائم کیا گیا ہے جس کے نگرانی میں پنجاب رنگ ریڈیو اپنی نشریات جاری کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پنجابی کے بارے میں معذرت خواہانہ رویہ رہا ہے اور موجودہ حکومت نے اس سے نجات دلائی ہے۔ چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ حکومت کے ایک سروے کے مطابق ریڈیو آج بھی مقبول ترین ذریعۂ ابلاغ ہے اور دیہاتوں میں سب سے زیادہ سنا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں ریڈیو پاکستان کی مفصل تاریخ14 March, 2005 | فن فنکار پاکستان ٹیلی ویژن کے چالیس سال07 October, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||