|
گارشیا مارکیز کا اسی سالہ جشن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
معروف ادیب اور نوبل انعام یافتہ ناول نگار گارشیا مارکیز اسی برس کے ہوگئے ہیں۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے آبائی وطن کولمبیا میں جشن منایا جا رہا ہے۔ گارشیا کے آبائی شہر اراکاٹیکا میں پبلک مقامات کو کاغذی اور پیتل کے تتلیوں سے سجایا گیا ہے۔کولمبیا کے شہروں اور قصبوں میں سالگرہ کی تقریبات منعقد ہورہی ہیں لیکن خود مارکیز،جو میکسیکو میں رہتے ہیں ،کولمبیا نہیں آرہے ۔ سپین میں گارشیا کے ناول،تنہائی کے ایک سو سال کو ایک لمبے سیشن میں پڑھ کر سالگرہ منائی گئی۔سپین کی نائب وزیراعظم ماریا ٹریسافرنانڈزڈی لاویگا نے ناول کے شروعاتی صفحات پڑھے۔ اس تقریب میں ہسپانوی زبان بولنے والے اسی سیاستدانوں،ادیبوں اور اداکاروں نے بیس گھنٹوں تک پندرہ پندرہ منٹ کی باری سے گارشیا کے مقبول ترین ناول کے صفحات پڑہ کر سنائے۔ سپین میں کولمبیا کے سفیر نومی سینن نے میڈرڈ میں بتایا کہ مارکیز پیدا تو کولمبیا میں ہوئے لیکن ہم سارے ہسپانوی بولنے والے ان میں اعلیٰ ادب کی جھلک اور خوبصورتی کی تخلیق دیکھتے ہیں۔ اراکاٹیکا میں سالگرہ کی مناسبت سے پریڈز، موسیقی کی محفلیں اور مذہبی رسومات کی تقریبات ہوئیں۔ کولمبیا میں مارکیز کو گیبوکے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ زنک اور لکڑی کے اس گھر کی تعمیر نو کی جائیگی جس گھر میں گیبو نے بچپن کے دن گزارے۔ رواں سال میں مارکیز کی مقبول ترین ناول تنہائ کےایک سو سال کے چھپنے کی بھی چالیسویں سالگرہ ہے۔جبکہ اس نوبل انعام کو بھی پچیس سال ہوگئے ہیں جو گارشیامارکیز کو دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں افریقی ادیب کے لئے نوبل انعام02 October, 2003 | فن فنکار اورہان پاموک نے نوبل انعام جیت لیا12 October, 2006 | فن فنکار پائمک: ترکوں کی نئی پہچان14 October, 2006 | فن فنکار مارکیز کتاب چوروں سے عاجز20 October, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||