BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 19 March, 2006, 02:36 GMT 07:36 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
نیہا کپور نےمس انڈیا ٹائٹل جیت لیا
 

 
 
مس انڈیا
یہ مقابلہ حسن آج سے تقریباً تینتالیس سال قبل شروع ہوا تھا
پونڈز فیمینا مس انڈیا سن دو ہزار چھ کے مقابلہ حسن میں دہلی کی نٹ کھٹ خوبصوت حسینہ نیہا کپور نے اپنے مقابلہ میں کھڑی بقیہ چوبیس حسیناؤں میں بازی مار لی اور پونڈز فیمینا مس انڈیا یونیورس کا تاج پہنا۔

انڈیا کی پچیس خوبصورت حسینائیں سنیچر باندرہ کرلا کامپلیکس کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ پر مقابلہ حسن میں اتریں اور حسن کے اس سیلاب میں سے تین خوش قسمت کا انتخاب ہوا۔

دہلی کی مس نیہا کپور کے بعد دوسرے نمبر پر پونڈز فیمینا مس ورلڈ کا خطاب ممبئی کی نتاشا سوری نے حاصل کیا اور تیسرے نمبر پر ممبئی کی ہی حسینہ امریتا پٹکی کو پونڈز فیمینا مس ارتھ کا خطاب ملا۔

حسن کا یہ مقابلہ آج سے تینتالیس سال قبل شروع ہوا تھا اور زینت امان سے لے کر ایشوریہ رائے، سشمتا سین، نیہا دھوپیا، پرینکا چوپڑا اور لارا دتہ یہ خطاب حاصل کر چکی ہیں اور آج فلم اور گلیمر کی دنیا میں ان کا اپنا ایک مقام ہے۔

کرن جوہر، فلم بسنتی کے فلمساز راکیش مہرہ، کرشمہ کپور سمیت نو جج تھے جن کے فیصلوں نے تین خوش نصیبوں کو منتخب کیا۔اس مقابلہ میں صرف حسن ہی نہیں انداز، ذہانت اعتماد کا بھی مقابلہ ہوتا ہے اور جسے سب سے زیادہ نمبر ملتے ہیں وہی کامیاب ہوتا ہے۔

اس شام کو مزید رنگین بنانے کے لئے کرینہ کپور اور فردین خان نے رقص پیش کئے۔

 
 
مِس انڈیا
تنوشری دتا مِس انڈیا دو ہزار چار قرار پائیں
 
 
مقابلہ حسنمقابلہ حسن
آئرلینڈ کی روسانہ ڈیویسن حسینہ عالم منتخب ہو گئی ہیں
 
 
مس سے مسز ورلڈ
شادی شدہ حسینہ عالم کا مقابلہ اس برس انڈیا میں
 
 
مس فرانساعزاز معطل
مس فرانس عریاں تصاویر نہیں کھنچوا سکتیں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد